سندھی کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موئن جو دڑو سندھ کی قدیم اور شاندار تہذیب کی روشن علامت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا گیا

کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے گئے۔ بچوں نے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے گئے۔ بچوں نے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا۔ سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی خریداری میں بھی خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ علاقائی دھنوں اور لوک موسیقی نے اس تہوار کے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو یومِ ثقافت سندھ منایا جاتا ہے، جس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا گیا
  • سندھ ثقافت ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے
  • سندھ کی سرزمین نے دنیا کو امن و محبت کا علم دیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد
  • سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور
  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے  
  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
  • سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش
  • پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں، گورنر سندھ