دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں فضا انتہائی مضر صحت، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاہور 327 ائرانڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود تھا۔
کراچی 282 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور 348 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے۔
گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی 341 اور شیخوپورہ میں 278 ریکارڈ کی گئی ہے۔
شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیتن یاہو: غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور فلسطین کے ساتھ ایک قابلِ عمل امن کے راستے پر بات ہوگی۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ عرب ریاستوں کے ساتھ وسیع امن کے لیے بھی مواقع موجود ہیں اور سیاسی طور پر مغربی کنارے کے الحاق کا معاملہ اب بھی زیرِ غور ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ غزہ پلان کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت جاری ہے۔