پاکستان میں ملیریا کے 31 لاکھ 55 ہزار مریض رپورٹ، عالمی ادارہ صحت
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلاؤ سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31 لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21 ویں نمبر پر رہا۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55 فیصد مرد اور 42 فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں پاکستان میں ملیریا کیسز کی تعداد میں 11 لاکھ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2024 میں دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ افراد ملیریا کا شکار ہوئے جبکہ اس وبا کے باعث 6 لاکھ 10 ہزار اموات ہوئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں میں ملیریا ملیریا کے کے مطابق
پڑھیں:
روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات کا اعلان
مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔
ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔
ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔