پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
سیکریٹری ہیلتھ کو مالی بدعنوانی کے 25 کیسز کی تحقیقات 30 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے مطابق 2021 اور 22 میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز میں ادویات غیرقانونی طور پر خریدی گئیں۔2021 اور 22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کی گئی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے مطابق اسپتالوں کے لیے سامان اور ادویات مارکیٹ سے تین گنا زائد نرخ پر خریدنے کا انکشاف ہوا
چیئرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کو بے دردی سے لوٹا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں