واشنگٹن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط مان لیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے زیلینسکی کو خبردار کیا کہ پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط تسلیم نہ کیں تو روس اسے تباہ کر دے گا۔

فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں تاکہ جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرینی صدر ٹرمپ کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کی جائے، جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ’’اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قرار دیں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔‘‘

واضح رہے کہ یہ ملاقات دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین تنازع پر تفصیلی گفتگو کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوکرینی صدر

پڑھیں:

ہنگری میں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘، وائٹ ہاؤس ترجمان کا صحافی کو جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ہنگری میں ملاقات کے مقام سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا جواب میڈیا کی زینت بن گیا۔

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر اکتفا کیا تھا۔

اس حوالے سے جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ بداپیسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادمیر پوتن کی ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ تو کیرولین وائٹ نے جواب دیا’آپ کی ماں نے‘۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے یہ جواب مزاح کے طور پر دیا ہے، تو کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا ’آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انسان ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے مزید کہا میرے لیے یہ بات مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک آپ کے ساتھی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتے، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اگر یوکرین نے  شرائط  نہ مانیں  توروس  اسے تباہ کرد ے گا
  • پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس تباہ کر دے گا، ٹرمپ
  • ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور ، برطانوی اخبار
  • ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘ امریکی ترجمان کا صحافی کو جواب
  • ہنگری میں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘، وائٹ ہاؤس ترجمان کا صحافی کو جواب
  • ہنگری میں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘، وائٹ ہاؤس ترجمان کا صحافی کو جواب
  • پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر قائل کر سکتا ہوں، پاک افغان جنگ بندی کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ-زیلنسکی ملاقات
  •  ٹرمپ اور پیوٹن یوکرینی جنگ بندی کیلیے ہنگری میں ملاقات پر متفق
  • جرمنی کا یوکرین میں جنگ بندی کیلیے امریکی صدر کی کوششوں پر اعتماد