2025-07-25@22:41:17 GMT
تلاش کی گنتی: 23829

«آؤٹ ہو»:

    گلگت: گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریوں سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تعداد 10 سے 12 ہو سکتی ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 500 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ صوبہ بھر میں 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئی ہیں، لاتعداد دکانیں و مویشی خانے تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں کے ساتھ بہہ گئی ہے۔     انہوں نے...
    کراچی: پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ میں امپائر علیم ڈار کو دگنی فیس پر  سوال اٹھا دیا گیا، انہیں پی ایس ایل 9 میں 2 کے بجائے 4 ہزار ڈالر فی میچ ادائیگی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں درج ہے کہ میچ فیس کی مد میں امپائر علیم ڈار کو 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی، نوٹ شیٹ نمبر ’’ PCB-DCOP-24-1848 ادائیگی برائے میچ آفیشلز پی ایس ایل 9، 2024‘‘کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کئی امپائرز و میچ ریفریز کا پی ایس ایل میچز کے لیے تقرر کیا۔  پی سی بی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر کے لیے فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ مقرر ہے، البتہ علیم...
    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ عمر امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 19، کامران اکمل نے 17، محمد حفیظ نے 8 اور آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ...
    وہی ہوا جو منطقی تسلسل میں ہوتا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں باقاعدہ ضم کرنے کی علامتی قرار داد گذرے بدھ تیرہ کے مقابلے میں اکہتر ووٹوں سے منظور کر لی۔ اس سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اگر نیتن یاہو حکومت مستقبلِ قریب میں ایسا کوئی قدم اٹھاتی ہے تو پارلیمان اس کے پیچھے کھڑی ہے۔گزشتہ برس نو کے مقابلے میں اڑسٹھ ووٹوں سے دو ریاستی حل کا فارمولا مسترد کرنے کی قرار داد بھی کنیسٹ منظور کر چکی ہے۔ مغربی کنارے کو باقاعدہ ضم کرنے کی قرار داد کی مخالفت میں جو تیرہ ووٹ آئے وہ پارلیمنٹ میں عرب بلاک کے نمایندوں اور بائیں بازو بشمول لیبر ارکان نے...
    پاکستان کے مسلسل بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں صدر آصف علی زرداری ایک ایسی بلند قامت شخصیت کے طور پر سامنے آتے ہیں جنہوں نے جمہوری استحکام، صوبائی خودمختاری اور قومی مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی 2024 میں ایوان صدر میں واپسی صرف ایک سیاسی تقرری نہیں، بلکہ اس عزم کی تجدید ہے جو وہ ہمیشہ جمہوریت، آئین اور وفاقی نظام کے لیے رکھتے آئے ہیں۔صدر زرداری کا سیاسی سفر سہولت پر مبنی نہیں بلکہ قربانی اور استقامت سے بھرا ہوا ہے، انہوں نے گیارہ سال سے زائد سیاسی انتقام پر مبنی بغیر کسی سزا کے قید کاٹی لیکن کبھی تلخی کو اپنی پہچان نہیں بننے دیا، وہ ہمیشہ بردباری، مفاہمت اور آئینی اداروں کے احترام...
    برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔ مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔ وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری...
    کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان” سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔ تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے...
    بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کیساتھ اپنی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر عائد پابندی پر خاموشی توڑ دی۔  بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے اپنی فلم پر عائد پابندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو حالات نارمل تھے جبکہ فلمسازوں نے ہر اس فلم کی ریلیز کیلئے ہر طرح کی قانونی اجازت لے رکھی تھی۔ وانی نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہوئے تو ہم نے عوام اور حکومت کے فیصلے کو اہمیت دیتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی کیونکہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں...
    مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
    بیلجیم سے فرار ہونے والا ولابی فرانس سے پکڑا گیا ہے۔ بیلجیم کے شہر موسکرون کے علاقے ہرسیو سے دو والابی ہفتے کے روز اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئے، جن میں سے ایک جانور کئی دن بعد فرانس میں پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 27 کے قریب جنگلی اور آبی حیات کی نئی اقسام دریافت کر لیں مقامی حکام کے مطابق کم از کم ایک آسٹریلوی مارسوپیئل (کیس دار جانور) فرانس کی سرحد عبور کر کے واٹرلوس پہنچ گیا، جہاں فرانسیسی فائر فائٹرز نے اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔ نارڈ فائر فائٹرز کے مطابق ’والابی کو درد یا تکلیف دیے بغیر قابو کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین نے پہلے جال کا استعمال کیا اور پھر...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کو واقعات ایک طرح کے ہوئے تو سزائیں بھی ایک جیسی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی واقعات ہوئے، ان سارے واقعات سے انکار تو نہیں کیا جاسکتا، اس دن ریاست کو چیلنج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں ترمیم بھی ہو جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کو واقعات ایک طرح کے ہوئے تو سزائیں بھی ایک جیسی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 26...
    انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔ جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔ کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔ بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدلیہ کی بہبود کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ججوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمپوزڈ، غیر جانب دار اور اصولوں پر رہیں لیکن بینچ میں شامل ججز بھی انسان ہیں، انہیں کیئر کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں چیف جسٹس ہر ایمان دار جوڈیشل افسر کے ساتھ کھڑا ہوگا، ادارہ جاتی تبدیلیوں میں وقت لگتا ہے جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا پاکستان میں سے زیادہ کام عدالتیں کرتی ہیں جس کا ادراک ہونا چاہیے، انصا ف کی فراہمی کو احترام کی نظر دیکھا جانا چاہیے،...
    پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ 5 اگست سے قبل تمام اضلاع اور ڈویژنز میں ریلیاں، جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کیا جائے۔جنید اکبر نے کہا کہ تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاجی ریلیاں، کنونشنز، اور عوامی اجتماعات منعقد کریں۔احتجاجی تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کا اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس پشاور کے مقامی جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت دیگر...
      بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مودی سرکار نے دعویٰ کیاکہ 10 مئی کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان براہ راست رابطے کے نتیجے میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کاآغاز پاکستان نے کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی امریکی مداخلت کی وجہ سے ہوئی؟ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میںبھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ ہمارے تمام بات چیت کرنے والوں کو ایک ہی پیغام پہنچایا گیا ہے کہ بھارت کا نقطہ نظر ہدف پر مبنی، متوازن ہے اور اس سے کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ کیرتی وردھن سنگھ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ ملک بھر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔  یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت...
    نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے، فلسطینی صدر کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کثیر الجہتی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کا فروغ اورسہ ماہی کھلے مباحثہ جس کا موضوع ”مشرق وسطیٰ کی صورت حال، بشمول مسئلہ فلسطین“ کے عنوان سے منعقدہ ہوا، یہ اجلاس موجودہ وقت کی اہمیت...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں چالان ہونے پر ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا۔علاقہ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار زخمی رکشہ ڈرائیور کو تھانے لے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کا چالان زیادہ سواریاں بٹھانے پر کیا گیا تھا۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو خوشی سے آئیں اور احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں اور پی ٹی آئی کو بھی سکھائیں۔حکومت کو پی ٹی آئی کی کسی تحریک میں دلچسپی نہیں، نہ کوئی خوف ہے، اسی لئے 5 اگست کے حوالے سے حکومت نے کوئی میٹنگ بھی نہیں بلائی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے پہلے بھی سنجیدہ نہیں تھی۔...
    میرواعظ عمر فاروق نے غزہ کی ابتر انسانی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب ہم یہاں پُرامن طور جمع ہیں ہمارے دل غزہ میں اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کیلئے شدید غمزدہ ہیں جو اس وقت ایک سنگین انسانی المیے غذائی قلت اور قحط کا سامنا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایسے میں انہوں نے آج دو ہفتے بعد وہاں جمعہ کا خطبہ دیا۔ میرواعظ نے نماز جمعہ سے سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو جمعہ گزرنے کے بعد آج مجھے جامع مسجد آنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر نوٹسز کا معاملہ ایوان میں شدید ہنگامے کا باعث بنا، ارکان نے عدالتی مداخلت کو پارلیمانی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر نوٹسز کا معاملہ شدید تنقید کا نشانہ بنا۔ارکان نے اسے پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، جب...
    ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07 فیصد ہو گئی، جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیا سستی اور 25 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے لیے گیس چارجز میں 590...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اور آئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر انوشہ رحمن نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹیرنز جو آئین بناتے ہیں ان سی59افسران کا استحقاق زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ کس دن کیبنٹ ڈویڑن نے تمام پارلیمنٹیرنز کو تقریب میں بلایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ اختیار کس کے پاس ہے کہ پارلیمنٹیرینز کا درجہ 60ویں نمبر پر ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو دوبارہ غور کر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)سپریم کور ٹ کے ایک اہم فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتاعدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ ! عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے،عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے،آئی جی پنجاب نے عدالتی احکامات پر...
    اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی نے قوم کے دلوں سے ہر طرح کے خوف کو نکال باہر کرنے اور انہیں خود اعتمادی کی دولت سے آشنا کرنے کو امام خمینی (رح) کا عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری قوم نے محسوس کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے عظیم کام انجام دینے کی طاقت رکھتی ہے اور دشمن جس طرح اپنے آپ کو ظاہر کر رہا ہے، حقیقت میں اتنا طاقتور نہیں ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عسکری میدان میں خوف پیدا کرنے اور پسپائی پر مجبور کرنے کو دشمن کی نفسیاتی جنگ کا اہم ہدف قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم کی تعبیر کے مطابق کسی بھی میدان میں حکمت عملی کے بغیر...
    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت...
    پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں اظہر وضع دار اور سادہ تھے ۔ انہوں نے آخری وقت میں بھی اپنی جماعت سے وفاداری دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ حماد کے لیے آسان نہیں تھا، تب میاں اظہر نے سیاستدانوں کو سیاست کر کے سبق دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت جینا مشکل ہو اس وقت سیاست کی ۔ بہت مجبوریاں آئیں لیکن  انہوں نے ساتھیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست حالات کُول کرنے کا حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ عثمان ڈی اون نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورلڈ بینک کے نائب صدر نے پاکستان کی معاشی بہتری میں احسن اقبال کی خدمات کو سراہا اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی اور ورلڈ بینک کے درمیان قائم شراکت داری کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی اہداف کو...
    سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ اس حوالے سے  سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر...
    پنجاب اسمبلی کے حکومتی رکن امجد علی جاوید نے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل نے قانون سازی کے بغیر ایک شہری کو چالان کر کے گرفتار کیا اور حوالات میں بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایک ٹریفک وارڈن نے اسمبلی کے بغیر ہی قانون بنا لیا ہے، ابھی تک 97 اے کا پنجاب اسمبلی سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، نہ ہی کوئی قانون بنایا گیا ہے، تو ایک وارڈن نے کیسے مقدمہ درج کیا؟’ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ ‘جس نے خود ہی ہاؤس کا قانون استعمال کیا ہے، اگر ایسا ہی ہوتا...
    فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز  بلوچستان میں ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں، بچیوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔دلخراش واقعہ ضلع دکی کی انبار ندی میں پیش آیا، جہاں آج صبح 4 کم عمر بہنیں ندی کے کنارے کھیلنے میں مصروف تھیں اس دوران ندی میں گر جانے سے چاروں بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔بچیوں کی عمریں 5 سے11 سال کے درمیان تھیں، چاروں بچیوں کی میتیں اسپتال منتقل کرکے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران کاغان کے...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے چین کے دورے کے دوران  پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔  پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔  جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔   دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایف اے او کے وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر برائے اینیمل پروڈکشن اینڈ ہیلتھ ڈویژن تھاناوت تیئنسن (Thanawat Tiensin) نے کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول بھی موجود تھیں جو پاکستان میں اپنی چار سالہ تعیناتی مکمل کر رہی ہیں۔ملاقات...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، دفاعی اشتراک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے...
    سٹی 42 : پینل آف چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی میں شہدا افواج پاکستان اور سیلاب میں شہید ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔  پینل آف چیئرمین کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 39 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔   پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن وقاص مان کے بیٹے اور معروف سیاستدان میاں اظہر کے انتقال پر بھی دعائے فاتحہ کروائی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں حالیہ دہشت گردی میں شہدا افواج پاکستان و دیگر فورسز کے انتقال پر دعائے فاتحہ کی گئی۔ اس کے علاوہ چیف وہپ رانا محمد ارشد نے سیلاب میں شہید ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی کروائی۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح...
    نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ جو شخص محبتِ رسول ؐ کا دعویٰ کرے مگر اہلِ بیتؑ کے نقشِ قدم پر نہ چلے، اس کا دعویٰ ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہلبیت ؑ پوری امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے اسی محبت کے ذریعہ ہم فرقہ واریت، نفرت اور انتشار کو ختم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ منہاج القرآن کے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِبیت اطہارؑ کی محبت اور عقیدت قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اہلبیت اطہار ؑ...
    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے خلاف درج مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم  ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں  کا شکر گزار ہوں. جنہوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قرآن خوانی میں شرکت کی ۔ ان لاکھوں افراد کا بھی، جنہوں نے افسوس کے پیغامات بھجوائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ  تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، جنہوں نے ان کی یاد  میں بہترین الفاظ کہے اور میرے والد میاں اظہر مرحوم کے لیے دعا کی ہم ان...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
    بلوچستان کے علاقے دکی میں ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ دکی کی انمبار ندی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت زرکنا بی بی، خاتون بی بی، فریجہ بی بی اور سوا بی بی دختر بارام خان کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر بالترتیب 11 سال، 8 سال، 7 سال اور 5 سال ہے۔ حادثے کے بعد مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بہنوں کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ: مختلف واقعات میں 18 افراد ڈوب گئے، 8 کو زندہ نکالا جاسکا اس سے قبل بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں عباسیہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین  نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کیلئے خوش آئند نہیں ہوگا۔  عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات وزارت آئی ٹی میں ہوئی جہاں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے اہم نکات میں سمارٹ سٹی منصوبے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے پروگرامز اور وسیع تکنیکی اشتراک شامل تھے۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو اجاگر کیا جو معیشت کی ترقی اور...
    بنکاک: تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے خبردار کیا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپیں کسی بھی وقت مکمل جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔  صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کمبوڈیا نے بھی دس ہزار شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ تھائی حکام کا کہنا ہے کہ کمبوڈین فوج نے...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔(جاری ہے) امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا، ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا میں استحکام کیلئے چین اور یورپی یونین کے تعلقات ناگزیر ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ نے 25 ویں چین، یورپی یونین سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ پیچیدہ عالمی حالات میں چین اور یورپی یونین دنیا میں استحکام کا ضامن ہونا چاہئے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ دنیا میں زیادہ استحکام اوراعتماد فراہم کریں اور باہمی تعلقات کو پائیدار اور مثبت بنیادوں پر استوار رکھیں۔انہوں نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لیین سے ملاقات کے دوران کہاکہ رواں سال...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کوقراردے دیا۔امریکی ایلچی سٹیووٹکوف کے مطابق لگتا ہیغزہ میں جنگ بندی حصول کی کوئی خواہش موجود نہیں، مشاورت کے لئیغزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنی ٹیم واپس بلالی، حماس کے تازہ ردعمل کے بعد مشاورت کے لئے اپنی ٹیم واپس بلائی۔(جاری ہے) امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ ہم اب یرغمالیوں کو گھرلانے کے لئے متبادل آپشنز پرغور کریں گے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف پیغام میں کہا گیا ہے الحمدللہ! ۔۔۔S\&P  کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے B- میں اپ گریڈ کرنا خوش آئند پیشرفت ہے، جس کے ساتھ ایک مستحکم آؤٹ لک بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے معاشی اصلاحات اور حاصل کردہ میکرو اکنامک استحکام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی، عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوئی، اس کے باوجود پولیس نے 6 ماہ تک گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم...
    سُر سنگیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کا معترف دنیا کا ہر بڑا سنگر ہے۔ بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقبول گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ایک پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے اور ان کا گانا بھی گنگنایا۔ دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی” چل رہا تھا اور بھارتی گلوکار اس گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس عمل کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر فن کی عزت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔ دلجیت دوسانجھ ان دنوں خبروں میں ہیں اپنی نئی فلم "سردار جی 3” کے باعث جس میں اُن کے ساتھ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر...
    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا ہے، شاہ زیب نے بتایا کہ تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پرانہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ زیب زند نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر...
    وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 کے قریب دیشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں جن کے پاس ملین ڈالرز کا امریکی اسلحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کے ثبوت موجود، دشمن کے ٹھکانوں پر کارروائی ہمارا حق ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 20 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردوں کے راستے کا مضبوط مورچہ ہے، اگر یہ مورچہ کمزور ہوا تو دہشتگردی کی آگ سے پورا خطہ غیر محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 کے قریب دہشتگرد گروپ افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، امریکی فورسز کے انخلا کے...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔  سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال کے بعد لاہور میں ان کی نمازِ جنازہ میں ان کے اکلوتے صاحبزادے حماد اظہر نے بھی شرکت کی تھی۔  رواں ماہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی تھی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری   تاہم اب سماجی...
    قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے تحریر کردہ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے ۔ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینا لازم ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد بھی6 ماہ تک پولیس نے گرفتاری کیلئے کوئی عملی...
    ویب ڈیسک :دکی میں ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 4 کم عمر بہنیں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ ترجمان ذرائع کاکہنا ہے کہ انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے ندی میں گرنے والی چار کم عمر بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،بچیوں کی عمریں 5سے 11سال کے درمیان تھیں، مقامی افراد نے لاشیں ندی سے نکالیں۔
     ویب ڈیسک : پنڈی بھٹیاں میں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر ایک نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ نوجوان کی تلاش کیلئے نہرجھنگ برانچ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،نوجوان نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی ہے،پولیس نےنہرکنارےکھڑی نوجوان کی موٹرسائیکل اورجوتےبرآمد کرلیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کیا تھا۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر  نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق حماد اظہر عدالت کے سامنے پیش ہوکر ضمانت کی درخواست دیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی۔ حتمی مشاورت کیلئے وکلا کی ٹیم کو بلالیا۔ حماد اظہر کے خلاف 70سے زائد مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی رہنما 2 سال روپوش رہنے کے بعد والد کی وفات پر سامنے آئے۔ یاد رہے کہ حماد اظہر نے کچھ دیر قبل ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں  کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے 2 اسٹاف ممبران کو ہری پور کے جبری گاؤں سے اغوا کیا گیا اور 4 دن تک ان کا کچھ پتا نہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں افراد کو ساڑھے 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد 6 ماہ کی سزا سنائی گئی، حالانکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے...
    دنیا  امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے  یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس امریکا فرسٹ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا...
    ایک چھوٹے گھوڑے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر کے قریب ایک بچی کو پیانو بجا کر ہوش میں لارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، اور صرف انسٹاگرام پر اسے 22 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں ’بلیک پرل‘ نامی یہ ننھا گھوڑا ایک پیانو پر اپنا منہ رگڑتا ہوا نظر آتا ہے، جب کہ ساتھ ہی ایک بچی سرجری کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں آہستہ آہستہ ہوش میں آ رہی ہے۔ یہ گھوڑا ’منی تھراپی گھوڑا‘ نامی ایک غیر منافع بخش ادارے کا حصہ ہے جو کہ 2008 میں وکٹوریا نڈیف نیٹانیل نے قائم کیا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر...
     پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔اداکارہ و ماڈل کومل میر ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں، ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے، انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرانومر کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز (ایچ آر)کرسٹن کیبوٹ نے بھی کولڈ پلے کانسرٹ اسکینڈل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹن کیبوٹ اب ایسٹرانومر کا حصہ نہیں رہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔(جاری ہے) کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفی پیش کیا، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ساتھ ہی بورڈ نے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوئے کو عبوری سی ای او مقرر کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی کمپنی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹراحمد چنائی(ستارہ امتیاز، ہلالِ امتیاز)نے کہاہے کہ شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اس وقت نازک موڑ پر ہے اور موجودہ حالات میں ایک متوازن، ترقیاتی اور جرات مندانہ مالیاتی پالیسی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ آئندہ پالیسی اجلاس میں شرحِ سود کو 6 فیصد تک کم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ افراطِ زر میں واضح کمی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کے بعد اب وقت آ چکا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 4 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا ہے۔ ملزم زاہد خان نے درخواست ضمانت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ قبل از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا گرفتاری کو نہیں روک سکتا، عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینا ضروری ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد خان و دیگر کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئیں، ضمانت مسترد ہونے کے بعد بھی 6 ماہ تک پولیس نے گرفتاری کے لیے...
    — فائل فوٹو  لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج منظر علی گل نے اسد عمر کی 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان کو جلانے کے مقدمے میں جبکہ اعظم خان سواتی کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اسد عمر اور اعظم خان سواتی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ عدالت نے...
    ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے اس سال 26 ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کا قرض کم نہیں ہو رہا،وہیں کھڑاہے، قرض سے نکلنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی، معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ مائننگ اچھا موقع ہے،ہم اس پر تیزی سے کام نہیں کر سکے، پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا بھی مسئلہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کم،ٹیکس،بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں، حکومتی اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسز زیادہ ہیں، این ایف سی ایوارڈ کم کرنا چاہیے،جس سے وفاق پر دبائو کم ہو گا، ٹیکسز کی شرح...
    ہماری روزمرہ کی زندگی اور معاشرتی اقدار میں ’’کمالیت پسندی‘‘ یا "Perfectionism" کو اکثر ایک خوبی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ایک ایسا شخص جو اپنے ہر کام کو نہایت نفاست، محنت اور بے عیب طریقے سے انجام دینے کی کوشش کرتا ہے، اسے قابلِ تعریف اور کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ اسکول کے ذہین ترین طالب علم سے لے کر دفتر کے سب سے قابل ملازم تک، کمالیت پسندی کو کامیابی کا زینہ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن کیا ہو اگر کامیابی کی یہ بظاہر چمکتی ہوئی سیڑھی درحقیقت ایک پھسلن بھری ڈھلوان ہو جو انسان کو ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کی گہری کھائی میں دھکیل دے؟ جدید نفسیاتی تحقیقات اور عالمی ماہرین کی آراء اس سکے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے...
    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی سے اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب ہو گئی، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 3 سالہ کمسن بچی ریحانہ کو 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی سے اغوا کیا گیا، جس کی اطلاع اہلِ خانہ نے تھانے میں دی۔ یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم اس کے بعد پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا بلکہ اغوا میں ملوث...
    اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، UNHCR، UNRWA، WHO اور اسی قبیل کے دسیوں ادارے اس وقت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دنیا کے مابین متفقہ طور تشکیل پانے والے ان اداروں کا مکمل نظام امریکی کنٹرول میں ہے، اب وہ قحط کہیں گے تو قحط ہوگا، وہ جنگ کہیں گے تو جنگ ہوگی، وہ نسل کشی کہیں گے تو نسل کشی ہوگی۔ ان انسانی المیوں کے جو معیارات ہم نے تشکیل دیئے تھے، وہ مالی معاونین کی سیاست اور پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ دنیا بہت غیر محفوظ ہوگئی، بالکل ویسی جیسے اقوام متحدہ کے قیام سے قبل تھی بلکہ اس سے بھی بدتر۔ تحریر: سید اسد عباس 9 جولائی 2024ء کو اقوام متحدہ کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام...
    سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان نفقہ دینے سے انکار غیر قانونی قرار چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے۔ مزید :
    قومی کرکٹر اعظم خان جو اکثر اپنے وزن کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر گردش کر رہی تھیں جس میں انہیں انتہائی فٹ دکھایا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے صرف 2 ماہ میں 69 کلو وزن کم کیا ہے۔ اب پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان نے اعظم خان کے وزن کم کرنے کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اعظم خان کو دیکھتے ہی کہا کہ ’یہ تصویر والا شخص ہی ہے جو آج کل مشہور ہو رہا ہے‘۔ شاداب خان نے کیپشن میں لکھا کہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، تین بہنوں کا بھائی اور دو بچوں کا باپ ہوں ، دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتاہوں ، میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں ، میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں  کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے...
    فرانس کی ایک جیل میں 41 سال سے قید کاٹنے والے لبنانی استاد اور انقلابی کارکن جارج عبداللہ آخرکار آب بروز جمعہ رہائی پانے جا رہے ہیں۔ ان کی رہائی نہ صرف انسانی حقوق کے علمبرداروں کی ایک فتح تصور کی جا رہی ہے بلکہ یہ فلسطینی کاز سے وابستگی اور نظریاتی مزاحمت کی ایک غیر معمولی مثال بھی ہے۔  پس منظر: ایک استاد سے انقلابی بننے تک جارج ابراہیم عبداللہ 1951 میں شمالی لبنان میں ایک مسیحی مارونی خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1970 کی دہائی میں وہ مارکسسٹ انقلابی نظریے سے متاثر ہوئے، اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی صفِ اول میں شامل ہو گئے۔ لبنان میں جاری خانہ جنگی، فلسطینی پناہ...
    پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔ ملزم  پولیس  اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ...
    اندور پریس کلب میں دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے مرد و خواتین پر حملہ کر دیا۔ متاثرین جبری مذہبی تبدیلیوں کے الزامات کے خلاف میڈیا سے بات کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے حملے میں متعدد خواتین کو عوام کے سامنے دھکا دیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بجرنگ دل کے کارکنان نے پریس کانفرنس کا مقام زبردستی گھیر لیا اور الزام لگایا کہ مذکورہ گروپ دیواس کے جنگلاتی علاقوں میں ’سماجی خدمت‘ کے نام پر لوگوں کو عیسائیت...
    اپنے ایکس اکاونٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا ہے کہ میرے اہلِخانہ کی جانب سے بھیجی گئی کتابیں کئی ماہ سے روک لی گئی ہیں۔ ٹی وی اور اخبارات تک رسائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ میں نے پرانی کتابوں کو بارہا پڑھا، لیکن اب وہ بھی میسر نہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا چکے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ سہولیات جو عام قیدیوں کو بھی جیل کے قانون کے تحت ملتی ہیں، وہ بھی مجھ سے چھین لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی رہنما کیساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا...
    زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو...
    مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں اپنے لپ فلرز ختم کروانے کا فیصلہ کیا۔ جب انہوں نے اس کاسمیٹک طریقہ علاج سے چھٹکارا پایا، تو ان کا چہرہ کچھ دنوں کے لیے سوج گیا۔ ان کے اس بولڈ فیصلے کو کئی لوگوں نے سراہا، لیکن انٹرنیٹ پر ایک بڑی تعداد نے عرفی جاوید کی ظاہری شکل کا مذاق بھی اُڑایا۔  کچھ لوگوں نے ان کے منفرد انداز کو لے کر نفرت انگیز تبصرے کیے تو کچھ نے کہا کہ وہ کارٹون کی طرح لگ رہی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے ’فلر فری چہرے‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے چہرے کی سوجن کم ہوگئی ہے اور وہ خوبصورت دکھائی دے رہی...
    ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں، اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والوںکیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں محسن نقوی کرکٹ کے فیصلے کر سکتے ہیں، فلائی اوور بنا سکتے ہیں ہمارے صوبے کے فیصلے نہیں کر سکتے، گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا جنہوں نے بائیکاٹ کیا، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ آج کی کانفرنس صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن ہوا۔ دہشت گردی سے ہمارے صوبے کا...
    سپاہی نظم حسین شہید ،میجر زید سلیم اوّل اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، آئی ایس پی آر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، وزیراعظم کی اہل خانہ سے تعزیت بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور 2سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے...
    اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور...
    برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔ ’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘ عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ...
    گلاسگو سکاٹ لینڈ میں ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر فکر و نظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں، تمام مسالک علم و تحقیق کی بنیاد پر ایک دوسرے سے صحت مند مکالمہ کرتے رہیں گے تو سوسائٹی میں خیر ہی خیر برآمد ہو گی۔ اسلام دلوں کو جوڑنے والا الوہی دین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقاری نے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں جامع الفرقان میں ”بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس“ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، اگر...
    ویب ڈیسک :ماہِ صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا...
    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام الناس کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو افراد پرانی یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لین دین مکمل کرنے سے پہلے گاڑی کے تمام ای چالان کی تصدیق ضرور کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ای چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے مطابق، اگر گاڑی پر کسی قسم کے ٹریفک جرمانے باقی ہوں گے، تو نئی خریداری کے بعد ان جرمانوں کی ذمہ داری نئے مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔ باقی شدہ ای چالان گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں، دوبارہ فروخت...
    سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما فرخ خان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے انہیں شمولیت کی دعوت دی اور مختلف عہدوں اور ٹکٹ کی آفرز کیں، لیکن انہوں نے جے یو آئی (ف) کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے لیے جان بھی قربان ہے، میرے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ جسے ٹکٹ کے لیے نامزد کروں، وہی پارٹی ٹکٹ حاصل کرے گا۔ وی ایکسکلوزیو گفتگو میں فرخ کھوکھر نے کہا کہ میں شیشے، یعنی ٹی وی کی لڑائی نہیں کرتا۔ جس دن میرے سامنے کوئی میرے قائد مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرے گا، اس دن...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ  میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔ واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
    صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے جن میں ای ٹیکسی اسکیم اور ڈرائیور لیس ٹرام سروس شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کے سفر کو آسان بنانا ہے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشی افراد کو 1100 الیکٹرک...
    حریت رہنما کی بیٹی سحر شبیر نے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ شبیر شاہ دل کے عارضے کے علاوہ ذیابیطس، پروسٹیٹ انفیکشن اور گھٹنے کے مسائل میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر نے کہا ہے کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ان کے والد کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے گر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سحر شبیر نے اپنی بڑی بہن کے ہمراہ تہاڑ جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں...