سوست بارڈر پر پکڑی گئی ممنوعہ اور غیر قانونی اشاء تلف کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر حالیہ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی بڑی مقدار میں ممنوعہ اور غیر قانونی اشیاء کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں چین سے درآمد شدہ شراب، کھانے پینے کی مصنوعات اور دیگر سامان شامل ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی تلفی کا عمل آج مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں کی موجودگی میں شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ اس کارروائی کا مقصد اسمگلنگ اور غیر قانونی درآمدات کی روک تھام ہے جو پاک-چین سرحد کے راستے کی جاتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کسٹمز ٹیموں نے حالیہ دنوں میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے ایسے سامان کو قبضے میں لیا تھا جو درآمدی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں لایا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ نہ صرف ملکی ریونیو کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ مقامی مارکیٹ میں غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی فراہمی کا باعث بھی بنتی ہے۔ پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود2روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود2روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹم کے مطابق فضائی حدود28اور29اکتوبر کوصبح6سے رات 9بجے تک بند رہے گی،لاہور اور کراچی ریجنز کے بھارتی روٹس کے درمیان فضائی حدود بند رہے گی،کمرشل پروازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کردی گئیں،2روز کے دوران فضائی حدود3گھنٹے کیلئے بند رہے گی،ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو نوٹم جاری کردیا۔
مزید :