ایران نے افغان پاکستان کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اورافغانستان کے درمیان اختلافات کے حل میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ آج مسلم ممالک کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کیساتھ مشترکہ دشمنوں کیخلاف کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ایران دو ہمسایہ بردار ممالک میں قیام امن کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو برادرانہ اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط دیگر مسلم ممالک کیلئے نمونہ بن سکتے ہیں۔ تہران میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر داخلہ نے صدر پزشکیان سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ تہران کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد میں مزید تیزی آئے گی اور باہمی مفادات کیلئے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اورافغانستان کے درمیان اختلافات کے حل میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ آج مسلم ممالک کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کیساتھ مشترکہ دشمنوں کیخلاف کھڑے ہوں۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ای سی او کے کامیاب اجلاس پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا ایک سال میں ایران کا چوتھا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے صدر پزشکیان کے تاریخی دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو بہترین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ معاہدوں پر عملدرآمد سے ٹھوس نتائج حاصل ہوں گے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کیساتھ افغانستان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں محسن نقوی نے افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ اور افغان عبوری حکومت کیساتھ بھارتی معاملات کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ افغان سرزمین مسلسل پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، جس کیلئے کابل حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ افغانستان کے نائب وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ وہ تعلقات کی بہتری کیلئے اپنی حکومت کو قائل کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغانستان کے محسن نقوی نے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر وزیر داخلہ کے درمیان کرتے ہوئے ہوئے کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔