اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ جاری اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہوگا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

منصوبے سے متعلق اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ 10 برس میں منصوبوں پر 3.

25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست

گلیشیئرز کے پگھلنے سے خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اے ڈی بی کے اس پروگرام سے 1.3 کروڑ افراد، خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں کی آبادی مستفید ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق گلیشیئرز سے نکلنے والے 4 بڑے دریائی حوض، نارین، پیانج، کُورا اور سوات، اس پروگرام کا حصہ ہوں گے، یہ منصوبہ موسمیاتی اور گلیشیئرز تحقیق کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کرے گا، اس کے تحت خطرناک حالات سے نمٹنے کے لئے جدید وارننگ اور مانیٹرنگ نظام بھی قائم کئے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت پانی کی قلت اور شدید گرمی سے متاثرہ کمیونٹیز کیلئے سماجی تحفظ مضبوط بنایا جائے گا، مقامی بینکوں کو خواتین کی زیرِ قیادت زرعی کاروباروں کی معاونت کے قابل بنایا جائے گا۔

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ خطے کیلئے پیچیدہ ترقیاتی چیلنج ہے، جی سی ایف کی مدد سے خطہ منتشر منصوبوں سے نکل کر منظم لچکدار نظام کی طرف بڑھے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی فنڈ ہے، جس کے تحت 43 ویں بورڈ اجلاس میں حالیہ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے، 2024ء میں جی سی ایف کی معاونت سے ہونے والی تحقیقات نے اس پروگرام کی سائنسی بنیاد فراہم کی۔
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اس پروگرام پروگرام کی اے ڈی بی کے تحت

پڑھیں:

امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے.جس کی مجموعی مالیت 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ بات امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں بتائی گئی۔فروخت میں لنک16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈ، تربیت اور مکمل لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں۔ڈی ایس سی اے نے خط میں کہا کہ یہ فروخت امریکا کی خارجہ اور قومی سلامتی کے مقاصد کے مطابق ہے کیونکہ اس سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ انٹرآپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کے ایف-16 بیڑے کو جدید بنانے، اس کی حفاظت بہتر کرنے اور اسے موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں معاون ہوگی۔اس اپ گریڈ سے بلاک–52 اور Mid Life Upgrade ایف-16 طیاروں کے استعمال کی مدت 2040 تک بڑھ جائے گی۔امریکا نے کہا کہ پاکستان اس ٹیکنالوجی کو آسانی سے استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ فروخت خطے میں طاقت کا توازن بھی نہیں بدلے گی۔اس معاہدے کا مرکزی کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن ہوگا اور اس پر عملدرآمد کے لیے پاکستان میں کسی اضافی امریکی اہلکار کی ضرورت نہیں ہوگی.کل 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اس پیکیج میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا بڑی دفاعی سازوسامان شامل ہے، جس میں 92 لنک16 ڈیٹا لنک سسٹمز اور 6 غیر دھماکا خیز Mk–82 بم باڈیز شامل ہیں۔ باقی 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے آلات میں جدید شناختی سسٹمز، کرپٹوگرافک ماڈیولز، سافٹ ویئر و ہارڈویئر اپ گریڈ، تربیت، سمیولیٹرز، اسپئیر پارٹس اور تکنیکی معاونت شامل ہے۔پاکستان نے 2021 میں ایف-16 بیڑے کی اپ گریڈیشن کی درخواست دی تھی.تاہم امریکا نے اس کا جواب مؤخر کر دیا تھا۔ اب جبکہ پاکستان دیگر لڑاکا پلیٹ فارمز پر زیادہ انحصار کر رہا ہے، وہ پھر بھی اس پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، کیونکہ اس سے ایف-16 طیاروں کی آپریشنل عمر 2040 تک بڑھ جائے گی۔خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کے ایف-16 بیڑے کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے چلانے میں مدد دے گی اور امریکا کے خارجہ و سیکیورٹی مقاصد کو بھی تقویت دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40، اے ڈی بی نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک :پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری ،257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی