فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں ملزم نے مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست دائر کردی، عدالت نے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کا غیر قانونی کال سینٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے بد نیتی کی بناء پر نامزد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف جرم 2018 کا بتایا جارہا ہے جبکہ مقدمہ 2025 میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار ارمغان کیس، انسداد منی لانڈرنگ کی IG سے تفصیلات فراہم کرنیکی درخواست

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کروایا ہے، پراسیکیوشن کو کیس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ارمغان کا کیس سے خارج کیا جائے۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر و دیگر سے جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کا حتمی چالان جمع نہ کروانے پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تفتیشی افسر گیا ہے

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا