جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی تازہ ترین فلم ‘ تھمّا’ کی شاندار کامیابی کے بعد خوشی سے سرشار ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور الو ارجن جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی ایک اور سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ پربھاس ہوں گے۔ پیر کو رشمیکا نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر ایک سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔

ایک مداح نے پوچھا کیا آپ بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کر سکتی ہیں؟ رشمیکا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، مجھے یہ بہت پسند آیا! امید ہے پربھاس سر یہ پیغام دیکھیں اور واقعی ہم جلد کسی خاص پروجیکٹ میں اکٹھے کام کریں!

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ رشمیکا مندانا سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اسپرٹ‘ میں پربھاس کے ساتھ نظر آسکتی ہیں، لیکن بعد میں اس کردار کے لیے دیپیکا پڈوکون کو فائنل کیا گیا۔ دیپیکا کے اچانک علیحٰدہ ہونے کے بعد ترپتی دیمری کو کاسٹ کر لیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رشمیکا اور ترپتی دونوں نے ہی سندیپ ریڈی وانگا کی پچھلی فلم ’اینمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا تھا۔ ادھر رشمیکا مندانا کے لیے سال 2025 بھی مصروف ترین ثابت ہوا ہے۔ وہ اس سال ’چھاوا‘، ’سکندر‘ اور ’کنرا‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔

ان کی حالیہ فلم ’تھمّا‘ کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ فلم کے ہدایت کار آدتیا سرپوتدار اور پروڈیوسر مدوک فلمز ہیں۔ یہ فلم مدوک ہارر کامیڈی یونیورس کی پانچویں قسط ہے، جس سے قبل ’استری‘، ’بھیڑیا‘، ’منجیا‘ اور ’استری 2‘ ریلیز ہو چکی ہیں۔

فلم میں آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا، نوازالدین صدیقی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رشمیکا مندانا کے ساتھ کام

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی