دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، فائرنگ اور راکٹ داغے گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، تاہم فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکے اور فرار ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حملے کے دوران کچھ بوگیوں کو نقصان پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوا اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے، مجبوری ہے، جعفر مندوخیل
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کروانا انکی سمجھ سے باہر ہے، پچھلے پانچ سال میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔ صرف پانچ مہینے باقی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کروانا ان کے لیے سمجھ سے باہر ہے، کیونکہ پچھلے پانچ سال میں انتخابات نہیں کرائے گئے، اور اب صرف آخری پانچ مہینے میں انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی مجبوری ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کے لیے متفقہ میئر کا انتخاب کریں گے، تاکہ شہر کے لیے مثبت قیادت فراہم ہو۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ حکومت کے لیے بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ماضی کے حالات اب موجود نہیں، اور صورتحال کو قابو میں لانے میں وقت لگے گا، لیکن جلد صوبے میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان حکومت کے اڑھائی اڑھائی سال کے معاہدے پر کافی باتیں ہو چکی ہیں اور اس پر دوبارہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔