دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آصف علی زرداری کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے 5 ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے 5 ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت بھارت کے حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، شہدا کی قربانیاں قومی اتحاد، سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔