بلوچستان میں پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بلوچستان سے ریکنگ نیوز آئی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی شاہ پمپ کے قریب نا معلوم دہشت گرد وں نے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ، پولیس کے زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔