جعفر ایکسپریس پر راکٹوں کا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سٹی42: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے ہیں۔ راکٹوں سے ٹرین کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان میں نوتال کی قریب دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ۔ اس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
جعفر ایکسپریس کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ٹرین کی تمام بوگیاں محفوظ ہیں۔ ٹرین اس واقعہ کے بعد اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
بولان: بھاگ تھانے پر حملہ، ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی
بلوچستان کے علاقے بولان میں بھاگ تھانے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
ایس پی کچھی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او بھاگ لطف اللہ شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔