وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔

اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب مذہبی جماعتیں ہماری اپنی ہیں، جہاں مذہب کا نام آتا ہے وہاں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

مریم نواز نے اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ ہی کی ٹیم کا حصہ ہوں، آپ ہی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، میرے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ صرف ہمارے لیے مشعلِ راہ نہیں بلکہ امت کا ضمیر ہیں، جب ملک میں بدامنی ہوتی ہے تو ہم سب آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔

غزہ امن معاہدے پر فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں نے خوشیاں منائیں اور ہمارے یہاں آواز آئی کہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے۔ اس مذہبی جماعت کے لیڈروں کی زبان سے ایک بار بھی فلسطین کے بارے میں ایک جملہ بھی نہیں سنا بس سنا تو صرف یہ کہ ان کو ماردو، مریم نواز pic.

twitter.com/2abKPLCU96

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 29, 2025

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ جماعتوں کو بنایا گیا، سیاست یا مذہب کی آڑ میں املاک جلانا ناقابلِ قبول ہے، کوئی بھی مذہب دوسروں پر بلاجواز حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ حکومت چاہتی ہے کہ گھر سے نکلنے والے کسی شہری کو مشکل پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کیونکہ اس جماعت کے لیڈر نے اپنے کارکنوں کو نہتے لوگوں پر حملوں کے لیے اکسایا۔ کسی بھی مذہبی جماعت کو سیاست کرنے کا پورا حق ہے مگر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ریاستی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے نام پر عوام کو تکلیف پہنچائی گئی۔ غزہ امن معاہدے پر فلسطینی خوشی منا رہے تھے تو ایک کالعدم جماعت نے غزہ کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی شروع کر دی۔ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو غزہ کے نام پر گولی ماری گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اتنے ہنگامے میں شرپسند جماعت کے کسی شخص نے فلسطین سے متعلق ایک جملہ نہیں کہا۔ “لبیک” ایک مقدس اور تکریم والا لفظ ہے جسے احرام کی حالت میں پڑھنے کا حکم ہے۔ دکھ ہوتا ہے اگر کوئی دین کے نام پر وہ کرے جو احکامات کے بالکل خلاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک سیاسی جماعت ہتھیار اٹھاتی ہے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رہتی، اسی طرح جب مذہبی جماعت ہتھیار اٹھاتی ہے تو وہ بھی مذہبی جماعت نہیں رہتی۔ تمام مذہبی جماعتوں کو جتھوں سے علیحدہ کرنا ہے۔ وہ جتھا صرف اپنی من مانی نہیں کر رہا بلکہ تمام مذہبی جماعتوں کو بدنام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: 9 مئی کے سزا یافتہ کون کون سے رہنما پشاور میں روپوش ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف والے جب تک سیاسی جنگ لڑتے رہے، ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ جب پی ٹی آئی نے ہتھیار اٹھائے تو وہ سیاست سے باہر نکل گئی۔ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے تو اس کا زوال شروع ہوگیا اور اس کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔ مسلم لیگ (ن) نے کبھی ریاستی اداروں کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا زوال 9 مئی والے دن سے شروع ہوا۔ یہاں سیاسی جنگ لڑنے والوں کو اسلحہ اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم نے بھی جدوجہد کی مگر کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے، جبکہ جماعتِ اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے جلسے کیے مگر کوئی ہتھیار نہیں اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اتحاد بین المسلمین کمیٹی ٹی ایل پی مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتحاد بین المسلمین کمیٹی ٹی ایل پی مریم نواز اسلام آباد پر چڑھائی انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نام پر جماعت کے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔

حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔

Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ

— Arab News (@arabnews) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔

پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان