لاہور+ گوجرہ+ جڑانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے روڈ کارواں سے گوجرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں کوئی کسانوں کے لیے آواز نہیں ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی جو دیہات میں بستی ہے۔ آپ لوگوں نے بہت اتحاد دیکھ لیے ، سب تجربے ناکام ہوگئے۔ اب ہمارا اتحاد پاکستان کے عوام سے ہے۔  جماعت اسلامی کی پوری لیڈرشپ آپ جیسی ہے۔ فارم 47 ہوں یا فارم 45 سب ایک ہیں۔ یہ ستر‘ اسی فیصد ہیں جو ارب پتی ہیں۔ ان کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے سارے لوگ مڈل کلاس لوگ ہیں۔ جماعت اسلامی عام لوگوں کی جماعت ہے۔ آپ ہمارا ساتھ دیں، ان کے خلاف مل کر جدوجہد کریں گے۔ بجلی کے مسئلے پر کیا ہوا۔ 2ہزار ارب ایسے لوگوں کو دے دیے جاتے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے۔ ہر پارٹی میں چینی، آٹا، بجلی مافیا موجود ہے۔ مینار پاکستان سے بدل دو نظام تحریک کا آغاز کریں گے۔ کھادوں کی قیمت نصف کی جائے۔ چند لوگوں کو نوازنے کے لیے پورے شعبے تباہ کر دیئے گئے۔ آٹا بھی سستا کیا جائے اور گندم کا ریٹ 4500 رکھا جائے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سیاسی مگرمچھ بیٹھے، یہ عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔ کسان کو حق ملا اور نہ عوام کو حق ملا۔ یہ روڈ کارواں پہلا ہے، یہ آخری نہیں ہے۔ جماعت اسلامی لینڈ ریفارمز کرے گی۔ کسانوں کو زمینوں کا مالک بنائیں گے۔ جب تعلیم کاروبار بن جائے تو یہ کسانوں‘ مزدوروں کے بچے کبھی پڑھ نہیں سکتے۔ سب کو ایک جیسی تعلیم ملنی چاہیے۔ بنو قابل پروگرام گوجرہ میں شروع کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد اور ننکانہ کے اندر شوگر ملیں گنے کی قیمت دے رہی ہیں۔ کسانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے حکمران ہیں۔ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں آپ کی جنگ لڑے گی۔ حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں کسانوں کو ریلیف ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کسان حکومت سے بھیک نہیں مانگ رہے‘ انہیں حق دیا جائے۔ کسان آج بے حال ہے‘ بد حال ہے تو یہ اس لیے کہ وہ قیمتوں کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔ اس نظام کو بدلنا ہے تو حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دینا ہوگا۔ سردار ظفر حسین نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں۔ 25 کروڑ انسانو! صرف چند سو افراد نے تمہارا حق چھینا ہے۔ ڈاکٹر عطاء اللہ حمید امیر جماعت اسلامی گوجرہ نے کہا کہ جماعت حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کسانوں کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کہا کہ

پڑھیں:

ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔

بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا