امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر کی ملائیشیا جاتے ہوئے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایئر فورس ون کی ری فیولنگ کے دوران جہاز میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور ان کی شراکت کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

امیرِ قطر نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد، مشرقِ وسطیٰ میں امن کی پیش رفت، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار اسرائیل کے دورے پر ہیں تاکہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کی جا سکے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر جنگ بندی برقرار نہ رہی تو ہم صورتِ حال کو بہت جلد سنبھال لیں گے، لیکن مجھے امید ہے کہ معاہدہ قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس کے قیام پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، جس میں 59 ممالک شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قطر کو امریکا میں فضائی اڈہ قائم کرنے کی اجازت مل گئی، دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط

قطری حکومت کے مطابق، ملاقات میں خطے میں امن کے فروغ اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، نُصیرات کیمپ میں ایک گاڑی پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، جسے مبصرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امیر قطر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ اور امیر قطر کی دوحہ میں اہم ملاقات، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے کے دوران قطر کے دوحہ میں امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے طیارے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ “ہم نے مشرق وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن قائم کیا ہے اور قطر نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”
صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چین مزید ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدے پر راضی ہو جائے گا۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے حماس سے بھی مطالبہ کیا کہ یرغمالیوں کی لاشیں فوری طور پر واپس کی جائیں، بصورت دیگر امن معاہدے کے شریک ممالک کارروائی کریں گے۔ امریکا اگلے 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔
صدر ٹرمپ کے ایشیا دورے کا مقصد چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے سربراہان سے ملاقاتیں کرنا اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے تجارتی و علاقائی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنا بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور امیر قطر کی دوحہ میں اہم ملاقات، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا امکان
  • ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا، صدر ٹرمپ
  • ٹرمپ کا ملائیشیا جاتے ہوئے دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
  • بہت جلد غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کی جائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے العدید ایئربیس پر قطر کے امیر سے اہم ملاقات کرینگے
  • ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
  • صدر ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر قطر کے امیر سے اہم ملاقات کریں گے
  • ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار