مدارس کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بھکر میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی اپنا ملک چاہتے ہیں، اسلامی دنیا انتظار تو کرے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا فلسطین کی نفی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ مدارس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور مدارس کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ بھکر میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی اپنا ملک چاہتے ہیں، اسلامی دنیا انتظار تو کرے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا فلسطین کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نیتن یاہو کو بلاتے ہیں اور ان کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں جب کہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو عالمی مجرم قرار دے کے گرفتاری کا حکم دیا ہے، اگر صدام حسین پر مقدمہ چل سکتا ہے تو نیتن یاہو پر کیوں نہیں؟ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فتنوں کو روکنا صرف علمائے کرام کی نہیں امت کی ذمے داری ہے، 70 ہزار فلسطینی بچے اور خواتین، مرد اور بزرگ شہید ہو گئے، کہاں ہیں عالمی ادارے؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ کی سفارشات؟ جب تک فلسطین کا ایک فریق حماس فیصلہ نہیں کریگا تو آپ کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والے؟ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں ہم مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، ہم جو اپنے بچوں کے لیے سوچتے ہیں قوم کے بچوں کے لیے بھی وہی سوچنا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ملک کیخلاف سازش کبھی معاف نہیں کی جائے گی: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹوگورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
لاہور میں گورنر پنجاب نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کو 2 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔
سلیم حیدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، نوجوان نسل کو ورغلا کر دھرنوں اور ملک کے خلاف سازشوں میں لے جانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کرتی رہے گی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے خلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں جو ملکی سلامتی خاطر ایک پیج پر ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، سیاست کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور ملک کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سلیم حیدر نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کی پشت پناہی پر پاکستان کے خلاف جنگ کی شرارت کی جو اسے مہنگی پڑی، پاک فوج نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو فراموش نہیں کیے جا سکتے۔