ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ اسکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کے تمام اہل کاروں کی اسکریننگ شروع کی گئی ہے۔ یہ اسکریننگ جاتی عمرہ سے وزیراعلیٰ آفس تک تمام اہل کاروں کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ اسکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکریننگ اور چیکنگ کا عمل مذہبی جماعت کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعد کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کالعدم مذہبی جماعت سے ٹی ایل پی پر پابندی دیگر عملے کی کی اسکریننگ کی جا رہی ہے
پڑھیں:
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی روحیل اصغرکی پوتی سے طے
لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔
ذرائع کے مطابق دلہن، شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے باقاعدہ ایک ایونٹ بھی منعقد کیا جا چکا ہے جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔