وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب کی ہدایت کی اور ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا ایک قابل عمل روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت ڈاکٹر سمیر شفیع نے کی جبکہ ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر وفد کا حصہ تھے۔ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر نے بھی شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کے وفد
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔