ٹرمپ کا ملائیشیا جاتے ہوئے دوحہ میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس کو فوری طور پر قیدیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، حماس نے قیدیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کیا اور اس دوران امیر قطر اور وزیراعظم سے جہاز میں ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ملائیشیا میں (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاز میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن حاصل کیا ہے اور قطر نے اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔
بعد ازاں طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صدر شی جن پنگ سے ایک بہترین ملاقات کی امید ہے اور انہیں یقین ہے کہ چین مزید 100 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہو جائے گا، جو یکم نومبر سے نافذ ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہونا چاہیئے، جلد ٹاسک فورس تیار ہوگی، ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کو فوری طور پر قیدیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، حماس نے قیدیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ہیں، جہاں چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے، تاکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا سکے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کی لاشیں واپس امریکی صدر کریں گے کی صدر
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں انجینئر امیر مقام نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے بغلگیر ہوئے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔