طاقت اور جبر سے کبھی بھی امن نہیں لایا جا سکتا، میر واعظ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکی درگاہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انصاف، باہمی احترام اور بات چیت کے ذریعے ہی حقیقی امن اور پائیدار استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس وقت وقت دنیا جس ناانصافی اور مصائب کا شکار ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاقت اور جبر سے کبھی بھی امن نہیں لایا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒکی درگاہ پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انصاف، باہمی احترام اور بات چیت کے ذریعے ہی حقیقی امن اور پائیدار استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی قیادت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت اور امن و انصاف کا راستہ اپنانا چاہیے، اسی کے ذریعے خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ شیخ نورالدین نورانی رحم اللہ علیہ کی بصیرت اور حکمت و دانش نے کشمیریوں کی نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی سرزمین پر اللہ کا ایک عظیم احسان ہے جب اس کے لوگوں میں ایسی پاک باز ہستیاں پیدا ہوتی ہیں جو معاشروں کو روحانی اور اخلاقی طور پر سنوارنے کا کام کرتی ہیں۔ میر واعظ نے کہا کشمیر کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسے شیخ نور الدین نورانی ؒ جیسی عظیم ہستیوں نے حق و سچائی سے منور کیا ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ جب انسانیت وسوسوں، تقسیم اور تنازعات میں گھری ہوئی ہو تو اس کے لیے اپنی جڑوں اور ان بنیادی اقدار کے ساتھ دوبارہ جڑنا بہت ضروری ہو جاتا ہے جو ہمارے اولیائے کرام نے اپنی سادگی، مساوات، ہمدردی اور عدم تشدد کی شکل میں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو ان عظیم روایات سے جوڑیں جو ہمارے اولیا اور صوفیا کرام نے ہماری لیے چھوڑی ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ طاقت اور تسلط سے چلنے والی دنیا میں ہمارے صوفیائے کرام کا راستہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حقیقی طاقت صرف اور صرف سچائی، عاجزی اور انسانیت کی خدمت میں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میر واعظ نے کہا واعظ نے کہا کہ جا سکتا
پڑھیں:
وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان؛ نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیو‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا، جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے
نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ اس ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم بھی شامل ہے۔ اسی طرح نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔
نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ساتھ آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت و جرات مندانہ کردار کو نغمے میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کیا گیا نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔