وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: (آئی پی ایس) آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیوں‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔

نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے، اس ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم بھی شامل ہے، اسی طرح نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔

نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، ساتھ ساتھ آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت و جرات مندانہ کردار کو نغمے میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے، نغمے میں وطن سے محبت اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کیا گیا نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدید عہد وفا کا پیکر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری بی بی سی بھی ستھرا پنجاب کی معترف، صفائی ماڈل برمنگھم پہنچ گیا امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاک سرزمینیوں

پڑھیں:

کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی

غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کوٹلی آزاد کشمیر میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کوٹلی کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اقوامِ عالم کو واضح پیغام دیا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیری قوم کو زیادہ عرصے تک محکوم نہیں رکھ سکتا۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی جبکہ کشمیری حریت رہنما پرویز احمد شاہ، شیخ عبدالماجد، راجہ خادم حسین شاہین، سید اعجاز رحمانی، محمد اشرف ڈار، زاہد صفی اور زائد اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، دوران حراست تشدد، گھروں کی مسماری، حریت رہنمائوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسے بار بار ناکام فوجی کارروائیوں، عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے باعث رسوائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری قوم کی قربانیاں اور مزاحمت اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزادی کی منزل قریب ہے اور بھارت ظلم و جبر سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔ دیگر مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندہ رہنے، اظہارِ رائے کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل جیسے بنیادی حقوق مسلسل پامال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حقِ خودارادیت دلوانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

مقررین نے واضح کیا کہ کشمیر ایک سلگتا ہوا عالمی تنازعہ ہے جسے مزید زیادہ عرصے تک نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے ساتھ استصوابِ رائے سے متعلق کئے گئے وعدے کو پورا کیا جائے۔ ریلی میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پر دبایا نہیں جا سکتا اور انہوں نے بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک تحریک آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی میں کوٹلی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی سے صدر بار ایسوسی ایشن سردار آفتاب انجم، یونیورسٹی آف کوٹلی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عامر یاسین، خالصہ تحریک کے رہنما پورن سنگھ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان؛ نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری
  • آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری
  • سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • جنگ 1971: بریگیڈئیر (ر) محمد سرفراز کی آنکھوں دیکھی داستان
  • طالبان دور میں خواتین پر بے مثال جبر، اقوام متحدہ سمیت دنیا کا شدید احتجاج
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
  • فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم
  • کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے: سفیر پاکستان