Al Qamar Online:
2025-12-11@23:08:07 GMT

آزادی مارچ کیس ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

آزادی مارچ کیس ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی آزادی مارچ سے متعلق تھانہ بہارہ کہو میں درج 2 مقدمات کی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کی، متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ انہی مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، جبکہ علی امین گنڈاپور اور چند دیگر ملزمان کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

بینچ یا جج کے باعث ڈی لسٹ مقدمات پر نئی پالیسی جاری

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔ نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔

دستیاب بینچز ایسے مقدمات پر دن ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے بینچ میں بھی سماعت ممکن نہ ہو تو اسی ہفتے کے دوران کیس دوبارہ مقرر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری
  • عدالت کامسلسل غیر حاضری پر گنڈا پورکی گرفتاری کا حکم
  • بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری
  • مسلسل عدالتی غیر حاضری، علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • بینچ یا جج کے باعث ڈی لسٹ مقدمات پر نئی پالیسی جاری
  • سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری
  • سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری