Daily Mumtaz:
2025-12-14@12:35:40 GMT

واٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

واٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے غیر متوقع حالات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات تجویز کیے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جاری ایڈوائزری میں وٹس ایپ صارفین کو بتایا کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے اکاؤنٹ کو دوبارہ رجسٹر کریں۔

این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کرنے کیلئے اپنا فون نمبر درج کریں جس پر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔

مزید بتایا کہ کوڈ درج کرتے ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹو رہ سکتا ہے، 7 دن کے انتظار سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر ہیکر نے “ٹو سٹیپ ویریفکیشن” آن کر دی ہے اور آپ کو پِن نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں، جب تک آپ نے ایس ایم ایس کوڈ درج کر دیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی سی آئی اے واٹس ایپ

پڑھیں:

جاپان میں زلزلے کے مزید جھٹکے‘ سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-19
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے شمال مشرقی جاپان محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کیا گیا۔ جھٹکوں کے بعد جاپان کے محکمہ موسمیات نے شمالی جاپان کے بحر الکاہل کے ساحل کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کردیا،تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے باعث سڑک بیٹھ گئی ہے

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ ہیک ہونے پر صارفین کیا کریں؟ سائبر کرائم ایجنسی نے اہم ہدایات جاری کردیں
  • اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی برادری کا افغان طالبان رجیم کو دو ٹوک انتباہ
  • وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ
  • جاپان میں زلزلے کے مزید جھٹکے‘ سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا
  • روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری
  • واٹس ایپ نے مس کالز میسجز اور اے آئی امیج ٹولز کے نئے فیچرز متعارف کروا دیے
  • واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • واٹس ایپ نے فارورڈنگ انٹرفیس کو نیا روپ دے دیا، شیئرنگ مزید آسان