2025-11-03@16:05:47 GMT
تلاش کی گنتی: 1007
«ویڈیو لنک کے ذریعے»:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔ @sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨ ♬ Way down We Go – KALEO نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں...
اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ چیف آف اسٹاف نے انہیں اس شبہے میں عہدے سے ہٹا دیا کہ وہ فلسطینی قیدی پر حملے کی ویڈیو کے افشا میں ملوث تھیں، یہ ویڈیو سدی تیمان حراستی مرکز میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی سابق فوجی استغاثہ (پراسیکیوٹر) یفات تومر یرو شالومی لاپتہ ہو گئی ہیں۔ یہ وہی افسر ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک فلسطینی اسیر پر تشدد کی ویڈیو افشا ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یفات تومر یرو شالومی کے لاپتہ ہونے کے بعد اسرائیلی پولیس نے تلاش کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں،...
اپنے بیان میں وزئراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینےکی مہم شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔ اپنے بیان میں اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینےکی مہم شروع کردی۔...
—فائل فوٹوز وزیرِاعظم کے کو آر ڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی، ویڈیوز کی فرانزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہو جاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔وزیرِ اعظم کے کو آر ڈینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ...
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔انہوں نے سی بی...
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک...
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت عمران خان اب آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں جیل کے اندر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ محکمہ داخلہ اور جیل انتظامیہ نے اس فیصلے سے متعلق متعلقہ عدالتوں کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک سسٹم کو فعال اور محفوظ بنانے کے لیے تمام تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، عمران خان کے وکیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات کے ٹرائل کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارتِ داخلہ پنجاب کے اعلامیے کے مطابق اب ان تمام مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی جائے گی، جب کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو ان مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے انتظامات کے ساتھ سیکیورٹی کے جامع اقدامات کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کارروائی پرامن اور شفاف انداز میں آگے بڑھے۔ذرائع کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات سے متعلق ٹرائل آئندہ سماعتوں میں اے ٹی سی عدالت میں شروع ہوگا۔ ان مقدمات میں...
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام مقدمات کی سماعت اب انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال اعلامیے کے مطابق عمران خان کو تمام سماعتوں کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ویڈیو لنک سسٹم اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی...
کراچی کے تین تالور کے مقام پر ٹریفک سگنلز کے خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک شہری نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ سگنل خراب ہونے کے باوجود کیمروں کے فعال ہونے کے باعث وہ کس طرح اپنی گاڑی چلائیں۔ ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر سے سگنل پر کھڑے ہیں، لیکن چونکہ صرف سرخ لائٹ جل رہی ہے اور سگنل کھل نہیں رہا، اس لیے وہ اس مقام پر پھنس گئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ای چالان جاری ہو سکتا ہے، کیونکہ سامنے کیمرے لگے ہیں اور انہیں کمیروں سے ڈر لگتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد کم معیار یا پرانی ویڈیوز کو خودکار طور پر بہتر بنانا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر ’سپر ریزولوشن‘ کہلاتا ہے، جو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کم ریزولوشن یا دھندلی ویڈیوز کو شفاف اور اعلیٰ معیار کی شکل میں تبدیل کرتا ہے۔ اس سے صارفین کو اپنی پرانی ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار میں بہتر بنائے گا، جب کہ مستقبل میں اسے 4K سپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔کمپنی کے مطابق...
یوٹیوب نے ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) فیچر متعارف کرایا ہے جو کم معیار یا پرانی ویڈیوز کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ نئے فیچر “سپر ریزولوشن” کی بدولت صارفین کو اپنے ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ خودکار نظام کم ریزولوشن ویڈیوز کو زیادہ شفاف اور دیکھنے میں بہتر بناتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار تک بہتر بنا سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں 4K سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔ فیچر کو صارفین خود فعال کریں گے تاکہ وہ اپنے مواد پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں۔ جو ویڈیوز بہتر کی جائیں گی، وہ “سپر ریزولوشن” کے لیبل کے ساتھ سیٹنگز مینیو میں دکھائی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سڑک بند ہونے کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی راستے میں بس میں سوار اسکول کے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز سے بھی خوش اخلاقی سے ملتے نظر آئے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پشاور کی سڑکوں پر عوام میں گھل مل گئے وزیر اعلیٰ کی سکول کے بچوں سے ملاقات pic.twitter.com/TooL4V8NZQ — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 30, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے اور وزیراعلیٰ کے...
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا اور افغانستان کی حمایت کی پیشکش کی۔ یہ ویڈیو زیادہ تر افغان اور بھارتی حامی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo — Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025 حقائق کی...
بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں بی بی سی اُردو کو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔ بی بی سی اُردو نے اس ویڈیو کو 3 سال...
پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اورشرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دے دی گئی جب کہ چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر نے کہا کہ شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، شوگر ملز کے لیے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شوگر ملز کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس سے...
امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار کاز سوئیر سوشل میڈیا پر اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنگاپور کے مارینا بے سینڈز ہوٹل کے انفینٹی پول میں بغیر اجازت داخل ہوتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو میں سوئیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پول میں چپکے سے داخل ہو کر ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ناظرین نے اس حرکت کو خطرناک اور بعض حلقوں میں غیر قانونی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟ حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سوئیر نے اس تنازع پر معافی مانگی اور...
فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بلے باز نے حارث رؤف کی گیند پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے، چوکے اور فلک شارٹ کور ڈرائیو کھیلے، جو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔ صارفین نے ویڈیو پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی موجودہ کارکردگی بہت بری ہے اور اب وہ صرف بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتے ہیں۔ حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کے ایک نامعلوم قسم کے نوجوان بلے باز اشعر نے مار مار کر الو بنا دیا چھکے چوکے فلک شارٹ...
پیرس: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ Tagsپاکستان
’سپورٹ عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
راولپنڈی: تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی نگرانی بھی کریں گے۔ کوالالمپور پہنچنے پر جہاز سے اترنے کے بعد صدر ٹرمپ کو ایئرپورٹ پر انہیں خوش آمدید کرنے والے فنکاروں کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس دورے میں شمالی کوریا کے رہنما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والی نوبیاہتا لڑکی دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا کے خطرناک رحجانات پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔پولیس کے مطابق 22 سالہ فرزانہ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں اپنے شوہر غلام مصطفیٰ کے ساتھ گھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی، دورانِ ویڈیو شوہر کے ہاتھ میں پستول تھا، فرزانہ نے شوہر سے پوچھا کہ اس میں گولی تو نہیں ہے؟ جس پر شوہر نے جواب دیا کہ نہیں ۔جب ویڈیو ریکارڈنگ شروع ہوئی تو فرزانہ نے پستول کی نالی اپنی کنپٹی پر رکھی...
دوسرے ممالک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے والا بھارت خود اپنے ہی ملک میں بدانتظامی کے باعث ہزیمت اٹھانے لگا۔ بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران ایک چوہا گھس آیا۔ چوہے کو دیکھتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے چلانا شروع کردیا اور کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں اور کچھ چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر چڑھ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا...
اسلام ٹائمز: جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے تحریک طالبان پاکستان کے دیوبند مدارس کے حوالے سے تعلق اور سانحہ لال مسجد کے حوالے سے حقائق پر مبنی انکشافات کئے ہیں، اس حوالے سے انکے ویڈیو بیانات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس میں کالعدم دہشتگرد جماعت ٹی ٹی پی کے دیوبند مدارس کے حوالے سے تعلق کا اعتراف کر رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس معروف دیوبند عالم دین اور جامعۃ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے تحریک طالبان پاکستان کے دیوبند مدارس کے حوالے سے تعلق اور سانحہ لال مسجد کے حوالے سے حقائق پر مبنی انکشافات کئے ہیں، اس حوالے سے ان کے ویڈیو بیانات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس میں...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے بلیک میل کیا۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انکوائری...
اسلام آباد: پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت اور بھارت سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری منظم جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے میں مصروف ہیں، ان اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو نیا ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن کے ایک اجتماع کی ہیں، جنہیں موجودہ حالات سے جوڑ کر جھوٹے بیانیے، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر...
غیر قانونی بھارتی تارک وطن لوگوں کی زندگیوں کے دشمن بن گئے۔ کیلیفورنیا میں ایک غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن جشانپریت سنگھ نے نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے ٹرک سے کئی گاڑیوں میں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خوفناک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 21 سالہ غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن کے زیرِ قیادت ایک بڑا ٹرک کیلیفورنیا کی سڑک پر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ???? ALL of America should be FURIOUS right now. TOP: Indian illegal alien Jashanpreet Singh causes multiple deaths while driving a...
مصافحہ کرنے کے بعد پاکستانی کا’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، بھارتی کپتان شبمن گل حیران، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ٍ
آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ کر مصافحہ کی خواہش...
بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کرکٹ مداح کو بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل سے مصافحہ کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیش آیا، جہاں بھارتی ٹیم ایک میچ کے سلسلے میں موجود تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شبمن گل اپنے ساتھی فاسٹ بولر ہرشت رانا کے ہمراہ مداحوں سے مل رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھ کر شبمن گل سے ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی کپتان نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداح سے مصافحہ کیا، تاہم ہاتھ ملانے کے فوراً بعد اس مداح نے...
ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔ تصاویر ویدئویی از مراسم مجلل عروسی دختر علی شمخانی، نماینده رهبر جمهوری اسلامی ایران در شورای عالی دفاع در شبکههای اجتماعی همرسان میشود که واکنش برخی از کاربران فضای مجازی را در پی دارد.https://t.co/W9vgCb4Yqv pic.twitter.com/c5km715QXb — BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) October 19, 2025 خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیاراولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی...
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں اور اسٹیج تک جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دلہن نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ مغربی انداز کا اور نہایت مختصر ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ جو دوسروں کی بیٹیوں کو حجاب کرواتے ہیں وہ خود کیا ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری بحث و تکرار کے بعد عل شمخانی نے پہلی بار ناقدین کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر جواب دیا ہے۔ علی...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر دفاع علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور ہوتے پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں جہاں ان کے داماد اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور پھر گروپ تصاویر کے بعد علی شمخانی واپس چلے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو نے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ ایران جیسے ملک جہاں پردے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور خواتین کو سر ڈھانپنے یا حجاب نہ لینے پر سزا دی جاتی ہے۔...
بھارت کے ایک بڑے صنعتی علاقے میں دیوالی کے موقع پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بونس کی بجائے مٹھائی کے ڈبے تحفے میں دینے پر سخت ناپسندیدگی سامنے آئی ہے۔ ملازمین نے انتظامیہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مٹھائی کے ڈبے فیکٹری کے گیٹ پر پھینک دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا وائرل ویڈیو میں کئی ملازمین کو ایک ہی قسم کے مٹھائی کے ڈبے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو انتظامیہ کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس ہوگا۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرگودھا کے نارووال چوک مریدکے پر ایک ہائی وے پٹرولنگ کا اہلکار بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھی خاتون کو ہراساں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار کے اس عمل کے دوران خاتون کے علاوہ ایک نقاب پوش خاتون بھی دکھائی دیتی ہے جو پریشان نظر آ رہی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی...
پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے مداحوں میں ان کی طلاق سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ بشریٰ انصاری کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل اداکاری، مزاح اور میزبانی کے باعث شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، ادھوری، تیرے بن، کبھی میں کبھی تم، سیتا بھاگری، پردیس اور زیبائش جیسے کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔ اداکارہ کی شادی معروف ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں نریمان اور میرا ہیں، 35 سالہ رفاقت کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں انہیں ایک جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے، جس سے اس کی علامتی نوعیت مزید متنازعہ بن گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہوئی وڈیو نے خوب پذیرائی پائی ہے، چندگھنٹوں میں لاکھوں لوگوں سے اس کو شیئر کی ہے، احتجاجی لہر کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ 21 سیکنڈ کی ویڈیو ایک نئی بحث کا سبب بن گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ جنگی...
امریکا میں ‘نو کنگز’ احتجاج: ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بناکر مظاہرین پر گندگی پھینکے والی ویڈیو شیئر کر دی
ٹرمپ نے خود کو بادشاہ دکھانے والی اے آئی ویڈیوز شیئر کیں، ملک بھر میں ’نو کنگز‘ احتجاج جاری امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز اور رویے کے خلاف ’نو کنگز’ کے عنوان سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ خود کو بادشاہ کے روپ میں دکھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا آٹو گراف پانے والے کم عمر بچے کی خوشی منانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پرتھ پہلے ایک روزہ میچ سے قبل اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے آٹو گراف ملنے کے بعد بچہ خوشی سے نہال ہوگیا۔ آٹو گراف ملنے کے بعد بچہ خوشی میں دوڑنے لگا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی۔بس میں خاتون کو چھیڑنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ بھی پریکٹس شروع کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 25 سالہ کھلاڑی نے ایک خوبصورت اور دل چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں 1 سالہ بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ننھا بولر اپنے والد کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمم… اپنے والد کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔ سوشل میڈیا صارفین کھلاڑی کو اپنے بیٹے کے ساتھ معیاری وقت گرارتا دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے...
پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
ترکیہ کے شہر قیصری میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی بروقت اور حاضر دماغی کی بدولت خاتون مسافر کو ٹرام کے نیچے کچلے جانے سے بچا لیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کانوں میں ایئر بڈز لگا کر ریل ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہیں کہ اچانک سامنے سے ٹرام آ جاتی ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اپنی چوکس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو اپنی جانب کھینچ لیا، جس سے اس کا جان بچ گئی۔ ترکیہ میں سکیورٹی گارڈ نے اپنی حاضر دماغی سے خاتون کو ٹرام کے نیچے آنے سے بچا لیا...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مولانا باقر زیدی، انجینئرز حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا، قمر عباس غدیری، رمضان انقلابی، مولانا مختار امامی، مولانا محمد علی جروار، عیسائی رہنما ڈاکٹر ڈینیل فیاض، سیدہ خوشبو عباس موسوی، فہد مہدی مہدوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک و اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے حیدرآباد کے بتول ہال میں ’سردار شھداءِ قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئرز سید حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد...
گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل ویو تھری پوائنٹ ون متعارف کرادیا ہے جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ یہ نیا ورژن، مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کی تفہیم اور ویڈیو ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی ویو تھری پوائنٹ ون فاسٹ صارفین کو تیز اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت دیتا ہے، جب کہ نئے فیچرز کے ذریعے ویڈیوز کی آڈیو اور بصری ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت کے قریب بن گئی ہے۔ اہم فیچرز میں اِنگریڈیئنٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف افغان اور بھارتی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور بھارتی میڈیا افغان جارحیت کو پاکستان سے جوڑ کر جھوٹی خبریں پھیلانے میں سرگرم ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ایک پاکستانی ٹینک پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حقیقت میں...
ایک گرفتار افغان دہشتگرد کے اعترافات سامنے آئے ہیں جس میں اس نے بتایا ہے کہ اسے کیسے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے تیار کیا گیا۔ اگرچہ افغانستان دوسروں پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود دہشتگردی کی نرسری ہے، اور اس کے شہری دہشتگردی میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک افغان دہشتگرد امراللہ کے اعتراف جرم پر مبنی ویڈیو کلپ منظرعام پر آیا ہے جس میں وہ بتاتا ہے کہ اس کے والد کا نام سید عارف ہے جو کہ ایک ریٹائرڈ استاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج اس نے بتایا ‘میں مارکی خیل، ضلع...
خوبرو اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کو امریکا میں ایوارڈز کی تقریب میں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ نامور اداکارہ ہانیہ عامر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں اور اپنے مخصوص، پُرکشش انداز اور مسکراہٹ سے دل جیتتی نظر آئیں، وہ نیلے رنگ کے ویلوٹ کے لباس میں نہایت دلکش لگ رہی تھیں، انہوں نے تقریب میں گلوبل اسٹار ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ تاہم شو کے دوران ایک موقع پر ہانیہ عامر کو مداحوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جیسے ہی ہانیہ عامر وہاں پہنچیں، مداح ان کی...
کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔ کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر...
کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ہے، افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا۔ ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں...
طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو میزائل داغے جاتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شرم الشیخ :مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں اردوان مزاحیہ انداز میں میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں، جس پر اطالوی وزیراعظم بھی مسکراتے ہوئے برجستہ جواب دیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مصافحے کے دوران ترک صدر نے اطالوی وزیراعظم سے کہا کہ آپ اچھی لگ رہی ہیں لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا،...
پنجاب کے شہر مریدکے میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران متعدد عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ مظاہرین نے میٹرو بس اور’ستھرا پنجاب‘ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیاں آگ لگا کر جلائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘ مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز شائع کر کے واقعے کی مزاحمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نےٹی ایل پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہدائے فلسطین اور بیت المقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے...
مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا...
انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
کراچی (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
سوشل میڈیا اسٹار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں شریک تھیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔ تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سئ قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال...
واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈ کوالٹی کنٹرول کرنے کی نئی خصوصیت متعارف کروادی۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کو پروفائل میں فیس بک آئی ڈی کا لنک شامل کرنے کی سہولت دیدی اس کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک خاص فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین اب یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کس معیار (کوالٹی) میں رکھنا چاہتے ہیں۔ صارفین اب منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز کو اعلیٰ معیار (ہائی کوالٹی) میں ڈاؤن لوڈ کریں یا کم حجم (کم سائز) میں تاکہ ڈیٹا اور موبائل کی جگہ بچ سکے۔ کم معیار کا انتخاب کرنے سے ڈیٹا اور اسٹوریج کی بچت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیما ’’کنیسٹ‘‘ سے اپنے تاریخی خطاب کے دوران غیر متوقع طور پر شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں بے مثال ہنگامہ آرائی اُس ہوئی جب دو ارکانِ اسمبلی نے امریکی صدر کی تقریر کے دوران اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ارکان اسمبلی کے نعروں سے اسمبلی گونج اُٹھی اور اس احتجاج نے اسمبلی سیشن کو ہلا کر رکھ دیا جس پر امریکی صدر کو اپنی تقریر روکنا بھی پڑی۔ ٹرمپ کی تقریر کے دوران عرب رکنِ پارلیمنٹ 50 سالہ ایمن عودہ اور 60 سالہ یہودی نژاد رکن عوفر کاسف نے اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہو کر ’’فلسطین کو تسلیم کرو! قبضہ ختم کرو! کے نعرے لگائے۔...
ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران افغان فوج کے طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔ سiکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔ پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر بھی دیکھے گئے جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی...
پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ارندو وادی کے قریب سرحد پار افغانستان کی چیک پوسٹ تباہ کردی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی۔ویڈیو میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے۔ قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئیسیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری...
پاکستان کی جانب سے قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک، طالبان لاشیں چھوڑ کر فرارسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد...
پاک افغان سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ اور حملوں کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے، جس میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 افغان چوکیوں پر پاک فوج کا قبضہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں آرٹلری گنز کو طالبان کے ٹھکانوں پر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، افغان فورسز کو جوابی کارروائی کے نتیجے میں پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ عوام کا پاک فوج پر...
جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے۔ خارجی اور افغان طالبان کی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے پیش نظر شہر کے اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کر دیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی شدید بیمار بچی کو رات کے اندھیرے میں پیدل اٹھائے اسپتال کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا کا خوف کریں یہ اسلام آباد کی...
شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
اسلام ٹائمز: مارچ کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور سے براہ راست کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی یجہتی غزہ مارچ کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک کیا گیا، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ مارچ کے...
سیالکوٹ کے علاقے گوہدپور سے ایک تشویشناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس کا دوپٹہ زبردستی کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کی بنا پر اس کی شناخت کرنا آسان ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب...
حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران اسرائیل سے اغوا کیے گئے نیپالی طالبعلم بیپن جوشی کی ایک پرانی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ نے جاری کردی۔ اسرائیلی یڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 33 سیکنڈ کی ہے اور نومبر 2023 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس میں بیپن جوشی نے انگریزی زبان میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام بیپن جوشی ہے، میں نیپال سے ہوں۔ میری عمر 23 سال ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میں 25 دن پہلے ہی 'لرن اینڈ ارن پروگرام' کے تحت تعلیم حاصل کرنے اسرائیل آیا تھا ۔ میں یہاں زرعی فارم میں کام بھی کرتا ہوں۔ ویڈیو میں وہ بار بار اسکرین سے باہر کسی جانب دیکھتے ہیں، جس...
درخواست میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ عداوت، بدامنی اور نفرت کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسام یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ویڈیو میں آسام پر مسلمانوں کے قبضہ کئے جانے کے من گھڑت اور تضحیک آمیز منظر کو دکھایا گیا ہے اور اسے ایسے مستقبل سے جوڑ دیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار جاتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کی غیر معمولی فرقہ وارانہ نوعیت نے سوشل...
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نئے البم ’دی لائف آف اے شو گرل‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے۔ مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی تشہیر کےلیے گوگل کے ساتھ شراکت کی تھی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو طریقے سے شامل کرنا تھا۔ جب صارفین نے گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ایک ویڈیو انلاک کرنے کی ترغیب...
فائل فوٹو کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک : جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں۔ 5 سے 6 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی قید کے دوران ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ان کو پیچھے باندھا گیا، پاؤں میں زنجیرے ڈالی گئیں، آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور ہمارے اپر کتے چھوڑے گئے، ہم پر بندوق تانی گئی، ہمیں بدترین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا...
MUMBAI: بھارت کے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی، نشہ آور چیز ملا شراب پلانے، نجی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت شکایت درج کرائی گئی، جس کے بعد فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف اداکارہ نے جنسی ہراسانی، دھوکا دہی اور دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجاجی نگر پولیس نے فلم ساز ہیمنتھ کمار کو اداکارہ کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حوالے سے بغیر...
فائل فوٹو جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں۔ 5 سے 6 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی قید کے دوران ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ان کو پیچھے باندھا گیا، پاؤں میں زنجیرے ڈالی گئیں، آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور ہمارے اپر کتے چھوڑے گئے، ہم پر بندوق تانی گئی، ہمیں بدترین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...