دیوالی پر بونس کے بجائے مٹھائی ملنے پر ملازمین کا دلچسپ احتجاج، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
بھارت کے ایک بڑے صنعتی علاقے میں دیوالی کے موقع پر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو بونس کی بجائے مٹھائی کے ڈبے تحفے میں دینے پر سخت ناپسندیدگی سامنے آئی ہے۔ ملازمین نے انتظامیہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مٹھائی کے ڈبے فیکٹری کے گیٹ پر پھینک دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا
وائرل ویڈیو میں کئی ملازمین کو ایک ہی قسم کے مٹھائی کے ڈبے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو انتظامیہ کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق انہیں دیوالی جیسے بڑے تہوار کے موقع پر بونس دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن جب ڈبے کھولے گئے تو اس میں مٹھائی تھی جس کی انہیں توقع نہیں تھی اس لیے انہوں نے یہ ڈبے فیکٹری گیٹ پر ہی پھینک دیے۔
एक फ़ैक्ट्री ने इस बार दिवाली पर वर्करों को बोनस की जगह सोहनपपड़ी का डिब्बा दे दिया। विरोधस्वरूप -वर्करों ने सारे डिब्बे फ़ैक्ट्री के गेट पर ही छोड़ दिए। pic.
— ???????? ???????????????????? (@mktyaggi) October 21, 2025
سوشل میڈیا پر اس واقعے نے زبردست بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ انہیں تو مٹھائی بھی نہیں ملتی، جبکہ کچھ نے ملازمین کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں مٹھائی کا ڈبہ ملا، ہمیں تو بس مبارکباد ہی ملتی ہے۔
They are lucky even to get a sonapapdi box…we just get ..best wishes…????????
— Abhivarta (@cooldudeAI84) October 21, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا ملازمین نے بونس حاصل کرنے کے لیے زیادہ کام کیا تھا؟
Did they overworked for bonus ?
— MR. (@_SumeetAggarwal) October 21, 2025
ندھی شرما لکھتی ہیں کہ ملازمین نے مٹھائی کو یونہی بدنام کر دیا ہے، ان کو کم از کم مٹھائی تو دی گئی ہے ہمیں تو کچھ بھی نہیں ملتا۔
Bechari soan papdi ko bina matlab badnaam kiya hua hai at least mila toh hai kuch yahan toh kuch bhi nahi mila
— Nidhhi Sharma (@Nidhzee) October 21, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج انڈیا میں دیوالی دیوالی دیوالی کا تحفہ سون پاپڑی فیکٹری ملازمین کا احتجاجذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دیوالی فیکٹری ملازمین کا احتجاج
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل
بھارت اور جنوبی افریقا کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بھارت کے ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کی’ ناگن ڈانس‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بھارت کے ویرات کوہلی زبردست فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو سنچریاں جڑ چکے ہیں۔
رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جب ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ارشدیپ سنگھ کی وکٹ بنے تو ویرات کوہلی خوشی میں ’ناگن ڈانس‘ کرتے دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
A post shared by Sakal News (@sakalmedia)
ویرات کوہلی کے رقص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو مداحوں نے خوب سراہا اور اس کو پرانے کوہلی کی واپسی قرار دیا۔
واضح رہے میچ میں بھارت کو ریکارڈ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔