راولپنڈی، قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
حکام کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے بلیک میل کیا۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر کے ٹیکنکل تجزیہ کرایا گیا تو اس میں سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری، ملزم گرفتار
فائل فوٹوسندھ کے ضلع مٹیاری میں عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے چوری کی گئی چاندی دکاندار کو فروخت بھی کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فروخت کی گئی چاندی خریدار تاجر سے جلد بازیاب کرلی جائے گی، چاندی کی بازیابی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
انوش فاطمہوادی سندھ کی تاریخ تین ہزار سال سے زائد...
غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف نے مزار کے مینجر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گزشتہ رات حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے ملزم نے مزار کا گیٹ توڑ کر چاندی چوری کی تھی۔