درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
مٹیاری: (آئی پی ایس) سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کےمزار پر چور مزار کے گیٹ توڑ کر چاندی چوری کرکے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی جسٹس طارق کی ڈگری تنازع کیس؛ ایچ ای سی رپورٹ و جامعہ کراچی کے جواب میں اہم انکشافات الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہ عبدالطیف بھٹائی
پڑھیں:
مرتضیٰ وہاب کراچی کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں اور مستعفی ہوں ‘سیف الدین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-01-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے مین ہول پر ڈھکن لگانے اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لیے ہر یوسی کو ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کے اعلان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا 4 سالہ دور اقتدار شرمندگی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں،انہیں کراچی کی بربادی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے،مرتضیٰ وہاب کے 2 سال ایڈمنسٹریٹرشپ ،2 سال مئیر شپ تباہی کی داستان ہے، ایک سال میں 24 بچے اور بڑے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں اب قابض میئر نے اپنے لال بجھکڑوں کے مشورے سے یہ حل تجویز کیا ہے،مرتضیٰ وہاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بیان بازی سے گریز کریں ،اچھل کود، 2 نمبری اور ناٹک کا دور گزر گیا عوام اب ان لوگوں کے کارناموں سے خوب واقف ہو چکے ہیں، ایک لاکھ کا اعلان اس سے قبل بھی ماہ جون کے کونسل اجلاس میں کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ بعد بھی کوئی رقم یونین کمیٹیز کو منتقل نہ ہوسکی، یوسیز میں ہزاروں گٹر ہوتے ہیں 50 ڈھکن لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس صرف اس کا 5ہزار 500 کروڑ روپے کا بجٹ ہے اور سندھ حکومت کا بجٹ 3500ارب کا ہے جبکہ واٹر کارپوریشن جس کے چیئر مین مرتضیٰ وہاب ہیں‘ نے 1.6بلین ڈالر کا قرض لیا ہے ان سارے کاموں کے لیے اب سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب یہ ہزاروں ارب روپے تو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتے ہیں اور ہر یوسی کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر کے جو صرف 2کروڑ 46 لاکھ روپے بنتے ہیں جو صرف ایک یوسی کی ضرورت بھی پوری نہیں کرتے یہ ان چند ٹکوں سے پوری کراچی کے گٹروں اور اسٹریٹ لائٹس کی ذمے داری یوسی کے گلے میں ڈال کر بدنامی سے بچنا چاہتے ہیں۔ بطور چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب نے اربوں روپے پانی و سیوریج کے بلوں میں وصول کیے ہیں اربوں کے واٹر ٹینکر اور زیر زمین پانی بیچا ہے جبکہ میونسپل ٹیکس کے نام پر بھی کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے میئر نے 4 ارب روپے وصول کیے ہیں ،واٹر کارپوریشن نے کھربوں روپے کا قرض لیا ہے،بجائے ان کا حساب پیش کرنے کے 1 لاکھ روپے کا لالی پاپ دے کر قوم کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو اپنی قانون کی تعلیم کا استعمال کرنا چاہیے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سیوریج کے مسائل یوسیز کا دائرہ اختیار ہی نہیں، یونین کمیٹی کو ایک لاکھ روپے خیرات کے بجائے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اداروں کو منتخب نمائندوں کے ماتحت کریں اور پھر ذمے داری ڈالیں ،آخر یہ سفید ہاتھی کس مرضی کی دوا ہیں،سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی یوسیز اور ٹاؤن کو مفلوج رکھ کر تمام وسائل پر قابض رہنا چاہتی ہے اور1 لاکھ کا اعلان کر کے آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے بجائے اپنے کاندھوں سے ذمے داری ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔