سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، اسکول بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔
ینبع میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق بارشوں کا یہ شدید سسٹم اب دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے۔
خراب موسم کی وارننگ کے بعد جدہ اور ربیغ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، اور کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
دوسری جانب، مدینہ منورہ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارشیں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں مزید سات فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے اور مشین گن فائرنگ کا سلسلہ رکا نہیں۔
ہفتے کے روز ہونے والی کارروائیوں میں کم از کم سات فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک 70 سالہ خاتون اور ان کا 25 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 367 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
قطر اور مصر نے صورتِ حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہایت نازک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور “غزہ اسٹیبلائزیشن فورس” کی فوری تعیناتی ضروری ہے۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔