ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی کاروائی، ویزہ فراڈ اور اسمگلنگ میں ملوث 4ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملزمان میں خورشید احمد، بابر حسین، جاوید خان اور محسن عباس شامل، ملزمان کو مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔ گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم محسن عباس نے شہری کو عراق ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 90 ہزار روپے بٹورے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
کراچی:ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حارث کو گرفتار کیا جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5169 امریکی ڈالر، 276 سعودی ریال، 9450 موزمبیکو میٹیکل، 100 تھائی بھات، برطانوی پاونڈ، مالدیپ روفیا اور یو اے ای درہم سمیت لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، مختلف مالیت کے 399 پرائز بانڈز اور 12 سونے کے سکے بھی ضبط کیے گئے۔
برآمد شدہ سونے کے سکوں کا وزن 0.5 گرام سے ایک تولہ تک بتایا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جس کے بعد اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔