سنی کمار نامی شہری کی غیر قانونی طور پر ڈوپلیکیٹ سم نکال کر اس کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکالنے کا فنانشل فراڈ سامنے آ گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موبائل سیلولر کمپنی اور نجی بینک کو زمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو شہری سنی کمار نے شکایت درج کروائی تھی سنی کمار کے مطابق 29 ستمبر 2025 کو 7 سے 8 بجے کے درمیان وہ کراچی میں موجود تھا کہ اچانک اس کے سم کارڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

اگلے روز 30 ستمبر کو وہ کراچی میں واقع موبائل کمپنی کے بزنس سینٹر گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے نام پر موجود سم کی ڈوپلیکیٹ سم حیدر آباد میں بغیر اس کی بائیو میٹرک شناخت کے نکلوائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بائیو میٹرک تصدیق لازمی مگر! ایزی پیسا نے اکاؤنٹ بند ہونے کی افواہوں پر وضاحت کردی

درخواست گزار کے مطابق یہی سم نمبر اس کے بینک اکاؤنٹ سے بھی لنک تھا۔ شہری نے بتایا کہ جب اس نے اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر فراڈ کے ذریعے اس کے بینک اکاؤنٹ سے ایک رات میں 100 سے زائد ٹرانزیکشن کے ذریعے 85 لاکھ روپے کی رقم نکال کر مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی ہے۔

سنی کمار نامی شہری نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو انکوائری کا حکم دے رکھا تھا۔

این سی سی آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کی سم کا بغیر بائیو میٹرک تصدیق کے حیدر آباد میں دوبارہ اجرا کیا گیا، شہری کی سم کو استعمال کرکے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، شناختی کارڈز اور بائیو میٹرک پالیسی پر اہم فیصلے

سیلولر کمپنی اور بینک نے طلبی کے باوجود مکمل ریکارډ فراہم نہیں کیا، سیلولر کمپنی اور بینک کی غفلت سے شہری کے ساتھ مالی فراڈ ممکن ہوا۔

ابتدائی شواہد سے شہری کے ساتھ مکمل منصوبہ بندی کے ذریعے فراڈ کے تصدیق ہوتی ہے، بغیر بائیو میٹرک تصدیق سم کا اجرا سیلولر کمپنی کی غفلت ہے، جبکہ 100 ٹرانسیکیشن کے باوجود بینک کے نگرانی کے مکینزم نے الرٹ جاری نہیں کیا۔

این سی سی آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شہری کی جانب سے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کے بعد نجی بینک اور سیلولر کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تاہم دونوں کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بینک کے متعلقہ برانچ منیجر کو تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا، بینک کی جانب سے برانچ منیجر کی جگہ ریلیشن شپ مینجر پیش ہوئی جنہوں نے صرف متاثرہ شہری کی بینک اسٹیٹمنٹ اور جزوی ٹرانزیکشن ریکارڈ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: اب ایک شناختی کارڈ پر دوسری موبائل سم کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا؟

موبائل سیلولر کمپنی کے ہیڈ آف کمپلائنس سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا تاہم متعدد بار یاد دہانی کروانے کے باوجود کمپنی کی جانب سے مبہم اور غیر اطمینان بخش جواب دیا گیا۔

حکام کے مطابق ان سے سم کے جاری کرنے، حفاظتی اقدامات، احتساب، ڈیوائس لوکیشن ٹیگنگ اور بی وی ایس ایس او پیز سے متعلق 48 سوالات کیے گئے تاہم انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا اور باقی دستاویزات کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا۔

ٹرانزیکشن پیٹرن منصوبہ بند سائبر فنانشل فراڈ کا اشارہ کرتا ہے جس میں دھوکا دہی پر مبنی سم سویپ سرگرمی کے بعد درخواست گزار کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم تک غیر مجاز رسائی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ’نادرا‘ جدت کی جانب گامزن، آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام ’آئرس‘ متعارف

بینک نے ریڈ فلیگ الرٹس پر مناسب تصدیق کے بغیر چند گھنٹوں کے اندر متعدد ہائی ویلیو ٹرانزیکشنز کی اجازت دی۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کی فراڈ کے ذریعے نکالی گئی سم کے ذریعے غیر مجاز طور پر درخواست گزار کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم تک رسائی دی گئی۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کی رپورٹ کیس کا حصہ بنالیا ہے۔ عدالت نے این سی سی اے کی رپورٹ پر سماعت 28 اکتوبر کو مقرر کردی۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

85 لاکھ کا غبن بائیو میٹرک بینک اکاؤنٹ سم کا اجرا سنی کمار موبائل سیلولر کمپنی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 85 لاکھ کا غبن بائیو میٹرک بینک اکاؤنٹ سم کا اجرا بائیو میٹرک تصدیق درخواست گزار بینک اکاو نٹ مزید پڑھیں کی جانب سے کے مطابق کے ذریعے فراڈ کے شہری کی کے بینک کی گئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ

کراچی(نیوزڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گیا۔

اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 46 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 494 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 540 ڈالر کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

مزید پڑھیں۔اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری