لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 28 سالہ حمزہ طارق نامی شہری کو قتل کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ممند خیل میں رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پہلے بھی بارودی مواد سے کئی رابطہ پل اڑا چکے ہیں جن کو بعد میں عارضی طور پر تعمیر کر دیا گیا اور سلسلہ بدستور جاری ہے۔