حیدرآباد : گزشتہ برس قتل کرکے فرار ہونیوالے میاں بیوی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-8-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیری پولیس نے قتل کے دو اشتہاری میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے سیری کے علاقے میں 2024ء کے قتل کیس کے اشتہاری 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر توکل علی میر جت روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان وقار احمد عرف وکیل ماچھی اور اسکی اہلیہ گل بانو عرف پری کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سیری تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھے اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان نے 3مارچ 2024ء کو رکشہ ڈرائیور عمران پھلپھوٹوکوقتل کرکے کر اسکا رکشہ اور موبائل فون لے کرفرار ہوگئے تھے۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سیری پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتہاری و سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس کے عزم و استقلال کا مظہر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات
گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ہونے والے کرولا گینگ کے کارندوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب سے کراچی وارداتیں کرنے کیلئے آیا تھا۔ کرولا گینگ چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر نکلا۔ ملزمان شہر کے مصروف ترین مقامات کو اپنا ہدف بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ وہاں بھی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی پنجاب سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی اور کراچی میں اس ہی گاڑی پر وارداتیں کی جا رہی تھیں۔
دوران تفتیش ملزمان کی متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ واضح رہے 3 روز قبل پولیس مقابلے کے بعد ڈکیتی کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کار برآمد کی گئی۔ پولیس کی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔