راولپنڈی/ لاہور:

مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔

دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔

مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی پولیسں نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ شہر اور دونوں کنٹونمنٹنس کے علاقوں کی اہم چوراہوں اور پوائنٹس پر بھی پولیس کو فسادات سے نمٹنے والے آلات کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے ہی 8 سے 18 اکتوبر تک 10 دن کے لیے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ اسپیکر کا استمعال صرف اذان اور خطبے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق امن وامان کو برقرار رکھنے و سیکیورٹی کے لیے پولیسں اہم چوراہوں اور پوائنٹس پر موجود رہے گی۔ تاہم کسی شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا، شہر اور بیرون شہر آمدورفت مکمل طور پر بحال رکھی جائے گی۔

دیگر معمولات زندگی بھی روٹین کے مطابق رہیں گے، کسی کو کاروبار زبردستی بند یا متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے رکھا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے شہریوں کو ہوشیار رہنے کے حوالے سے آگاہی پیغام جاری کر دیا جس کے مطابق کسی بھی شخص یا جماعت کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے یا قانوں ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شر پسندی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، سزا 8 سے 10 سال ہو سکتی ہے۔

شر انگیزی و فتنہ فساد پھیلانے والوں اور دوسروں کو اکسانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، شہری کسی ایسی کال پر کان نہ دھریں اور قانون کی پاسداری کو مقدم رکھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں تین روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سامنے ممکنہ مظاہرے کو روکنے کیلیے ضلع بھر میں تین روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ‎ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا جس کے بعد ‎‎ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ نوٹفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ‎‎دفعہ 144 کا نفاذ یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک ہوگا، جس کے تحت ‎راولپنڈی میں ہر قسم کے اجتماع، ریلی، جلسے جلوس پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‎پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ ‎پولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ‎دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اُدھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یاددہانی کرائی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان،سکیورٹی ہائی الرٹ
  • پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت
  • PTI کا ممکنہ احتجاج: اسلام آباد و پنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
  • ویدر آن دی وے‘‘ اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کیا جائے گا
  • جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا، 7 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
  • بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرآت کے وفد کا دورہ لاہور، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال پر حاضری