بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریباً 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، "مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔”

انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔ گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں اور میں انہیں معاف کرتا آیا ہوں۔

گووندا نے دہائیوں تک چلنے والی شادیوں کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین کے نقطہ نظر میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین گھر کے جذباتی ماحول کو صبر اور ہمدردی سے سنوارتی ہیں اور رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شادی میں وقت کے ساتھ محبت پختہ ہوتی ہے اور دونوں شراکت دار ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ گووندا نے سونیتا کو ایک بہترین بیوی، ماں اور خیال رکھنے والی شخصیت قرار دیا جو ان کے خاندان کی بنیاد ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: گووندا نے

پڑھیں:

’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو وائرل

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر کھلبلی مچا دی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسپیشلسٹ نے ایک ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے افراد کو انتہائی پُرتکلف انداز میں چھری اور کانٹے سے سموسہ کاٹ کر دکھایا۔

 

Samosa eating etiquette ???????? pic.twitter.com/TdZGjRlRQo

— Jeet (@JeetN25) October 14, 2025

اس نے کانٹے سے پہلے سموسے کو ایک جگہ روکا اور پھر انتہائی محتاط انداز میں چھری سے سموسے کو نوک کی جانب سے کاٹا۔

انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو سموسے کا ٹکڑا کرنے کے بعد چٹنی چمچے سے پی کر بھی دکھائی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے-الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات
  • کی- الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات،کمپنی سیکریٹری نے مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا
  • یا سر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل
  • بالی ووڈ میں ڈیبیو سے متعلق امیر خان متقی(ڈمی) کا خصوصی انٹرویو
  • بھارت میں شخص نے طلاق کا جشن شادی کی طرح منالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ہتھنی کی اپنے پھنسے بچے کو بچانے کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل
  • ٹام کروز اور آنا دی آرمس کی دوستی کا اختتام – مختصر مگر یادگار رفاقت
  • ’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو وائرل
  • بیٹی کو گود لیتے وقت کونسی مشکلات پیش آئیں؟ سشمیتا سین کا انٹرویو وائرل