لاہور میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور:
گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی، ایک ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
اسلام آباد:تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی اور بال کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا بقیہ کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار مرکزی ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد انیس عرف درانی کو کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد خیبرپختون خوا فرار ہوگیا تھا۔
یہ پڑھیں : ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی وجہ سامنے آ گئی؛ سالگرہ کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟
ذرائع کے مطابق دیگر تین ملزمان اور ثنا نامی لڑکی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔