’پاوری گرل‘ سے مشہور پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دانانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں۔

دانانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والی ایک دلچسپ صورتحال کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے ڈرامہ ’میم سے محبت‘ نے خاص طور پر ناظرین سے خوب داد سمیٹی اور اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔

اس وقت دانانیر مبین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران وہ اچانک لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے فوراً توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔

دانانیر نے تقریب میں ہلکے نیلے رنگ کا خوبصورت سلکی اور چمکدار گاؤن پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پچھلے سال لندن میں ہونے والے ایوارڈز کے دوران بھی گرتے گرتے بچ گئیں تھیں، جہاں اداکار خُوشحال خان نے آ کر ان کی مدد کی تھی اور ان کو سہارا دیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے، صارفین نے اس بار بھی ان کے ریڈ کارپٹ واقعے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ فیشن ڈیزاسٹر ہے! جب قد چھوٹا ہو تو اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کیوں پہنتی ہیں؟

ایک اور نے کہا کہ تم بہت پیاری ہو مگر خدارا ایسے بڑے سائز کے لباس سے پرہیز کرو، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ہر سال ایک ہی کہانی کیوں دہرا رہی ہو؟ کبھی لباس بدلو یا پھر اسکرپٹ!

ایک اور نے لکھا پچھلی بار خُشحال نے بچا لیا تھا، اس بار کوئی نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریڈ کارپٹ پر

پڑھیں:

سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والا سندھ کا نوجوان

سندھ کے دیہی علاقے پکا چنگ کے عبدالکریم آرائیں نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں سوشل میڈیا کے درست استعمال کو اپنی پہچان بنا لیا ہے۔ وہ روزانہ 2 سے 3 موٹیویشنل اور اصلاحی ویڈیوز بنا کر نہ صرف لاکھوں نوجوانوں کو خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی راہ دکھاتا ہے بلکہ آن لائن کونسلنگ کے ذریعے دنیا کے 50 سے زیادہ ملکوں میں ہزاروں افراد کی زندگیوں میں تعمیری تبدیلی بھی لا رہا ہے۔

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالکریم آرائیں نے کہاکہ ان کا مقصد انسان کو اپنی شخصیت پہچاننے اور اپنی اہمیت کا احساس دلانے پر زور دینا ہے۔ ان کے مطابق جب آپ کو اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہو جائے، تب ہی آپ زندگی میں بڑے فیصلے اور کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کس وقت ذہنی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے؟

انہوں نے کہاکہ وہ اپنے فالوورز کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کسی کے دھوکہ دینے یا چھوڑ جانے سے زندگی رک نہیں جاتی، اس لیے اپنی زندگی دوسروں کے لیے برباد کرنے کے بجائے خود کے لیے جئیں اور اپنی خوشی کو مقدم رکھیں۔

عبدالکریم کے مطابق آج کے دور میں سب سے بڑا مسئلہ تنہائی اور منفی سوچوں کا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اندر ہی اندر گھٹتے ہیں اور خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ان کے پاس پاکستان سمیت دنیا کے قریباً 5 ہزار سے زیادہ افراد آن لائن کونسلنگ لے کر کامیاب زندگی گذار رہے ہیں، جنہیں وہ کبھی مفت اور کبھی فیس کے عوض مشورے فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے کلائنٹس میں بڑی تعداد ڈاکٹرز کی ہے، جو خود بھی ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں لیکن اپنے مسائل کسی سے بیان نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح زیادہ تر کیسز تعلقات میں دھوکہ دہی کے بعد سامنے آتے ہیں، حتیٰ کہ میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں، جس کے نتائج نہایت خطرناک ہوتے ہیں۔ اس کا سب سے آسان حل باہمی اعتماد اور بچوں کی بہتر تربیت ہے۔

عبدالکریم آرائیں نے افسوس کا اظہار کیاکہ پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی منشیات کے استعمال اور غیر اخلاقی رویوں کے باعث نوجوان پیچیدہ مسائل میں گرفتار ہیں، جبکہ خواتین میں ذہنی دباؤ کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق مشترکہ خاندانی نظام بھی بعض اوقات ذہنی دباؤ کی بڑی وجہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بجائے اس سے مثبت فائدہ اٹھائیں۔ ’یہی پلیٹ فارم ان کے لیے ذریعہ روزگار بھی بنا اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا فلٹرز سے نوجوانوں میں پیدا ہوتے نفسیاتی مسائل کا حل کیا ہے؟

عبدالکریم آ رائیں نے مزید کہاکہ یہ کام میں نے اپنے دوستوں کی اصلاح سے شروع کیا تھا، جو آج ایک بڑا مشن بن چکا ہے۔ اس سے جہاں میری آمدنی میں اضافہ ہوا ہے وہیں مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews زندگی میں تبدیلی سندھ کا نوجوان سوشل میڈیا مثبت استعمال نوجوان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی تقریر کے دوران اسرائیلی ارکان اسمبلی کی فلسطین کے حق میں نعرے بازی؛ ویڈیو وائرل
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
  • پاک افغان تعلقات میں تناؤ، بابر خان خٹک کا نغمہ ’نمک حرام‘ سوشل میڈیا پر وائرل
  • پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والا سندھ کا نوجوان
  • پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں
  • ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق زیر گردش افواہوں کا نوٹس لے لیا
  • کرینہ کپور کا نیا ورزش سوشل میڈیا پر وائرل، اس کے فائدے کیا ہیں؟
  • ’غزہ جل رہا تھا تو خاموشی، اب احتجاج کیوں؟‘، سوشل میڈیا صارفین کا ٹی ایل پی پر اعتراض