اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے عندیہ دیا کہ اگر متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہوگا، درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن 9 اکتوبر کے واقعے پر جواب جمع کروائیں، 9 اکتوبر کو مردہ کتوں کو دیکھنے والی عینی شاہد خاتون عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے مردہ کتوں کو گاڑی میں دیکھنے والی عینی شاہد خاتون کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
عینی شاہد خاتون نے کہا کہ نو اکتوبر کو اسلام آباد میں سی ڈی اے آفس کے پاس ایک گاڑی دیکھی ، اس گاڑی میں سینکٹروں کتے مرے ہوئے پڑے تھے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ اگر کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی۔
وکیل التمش سعید نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کتوں کو پکڑ کر گولی ماردیتے ہیں، اس عمل کو روکنے کے حوالے سے 2020 میں ایک پالیسی بنی تھی، عدالت متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرے اور اس عمل کو روکے۔
عدالت نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کتوں کو
پڑھیں:
درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت سے وضاحت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-7
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترامیم کے بعد جعلی بینک اکانٹس کیس کے ملزمان کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت سے وضاحت طلب کر لی ۔ فاروق ایچ نائیک نے اصرار کیا کہ ہائی کورٹ کے پاس ٹرائل کورٹ کے جج کے خلاف عدالتی حکم عدولی پرتوہین عدالت کی کارروائی کاا ختیار ہے۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی بینک اکانٹس کیس کے ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود نیب کیدائرہ اختیار سے متعلق درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔