26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عاید
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-19
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عاید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، کیس میں علیمہ خان کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان طلب کرلیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سب انسپکٹر ظہیر، سب انسپکٹر اقبال، اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود، کانسٹیبل بابر کو بھی شہادت کے لیے طلب کیا ہے۔ بعد ازاں، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 8 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔