ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائے تیار، ایک بار پھر یہ جوڑی مداحوں سے ملنے آ رہی ہے۔
مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ 4 برس بعد بلآخر سنیما گھروں کی زینب بننے والی ہے۔
فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔
ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ یہ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں مدیحہ امام۔ ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر شید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، راشید فاروق، چاند بریل، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد شامل ہیں۔
فلم کا ٹریلر سامنے آتے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا ٹریلر
پڑھیں:
بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ماہرہ خان
شاہ رخ، فواد خان، ہمایوں سعید تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریبا تمام باتیں کر چکی ہوں اور جو نہیں کیں، وہ ہماری ذاتی باتیں ہیں جو کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کریں گی۔
سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، مجھ سے سیاست نہیں ہوگی، میں سیاست کیلئے نہیں بنی، نہ میرے خیالات ایسے ہیں، لہذا سیاست میں آنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاست کیلئے ہیں یا سیاست ان کیلئے ہے، وہ اپنی دنیا میں خوش ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی مختصر جنگ کے وقت اپنے ملک کیلئے بولنا نہ صرف میرا فرض تھا بلکہ جذبہ بھی یہی تھا، ممکن ہے میری حب الوطنی کی باتیں بھارتی مداحوں کو بری لگی ہوں گی لیکن اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں۔