Express News:
2025-12-02@22:11:47 GMT

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگئی،  اس کے علاوہ دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے،  پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 38ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی۔

حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے، پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے جمعہ 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع مکمل پابندی

پڑھیں:

گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے میں گورنر راج لگایا جاتا ہے تو یہ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا بالکل نہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نیشل کمانڈ کورس کے شرکاء کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، عوامی تحفظ مضبوط کرنیکا عزم
  • پاکستان جلد دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت جائے گا، طلال چودھری
  • اسرائیلی فوجی افسران کیلئے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • وفاقی دارالحکومت میں2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
  • راولپنڈی، دفعہ 144 ،3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اجتماعات، ریلیوں پر پابندی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد
  • گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری