محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی دفعہ 144 میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے امان و امان کے پیش نظر 8 سے 18 اکتوبر تک دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلےمیدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا ، نوٹیفکیشن نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ، نوٹیفکیشن عوامی اجتماعات اور لاوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب نے
پڑھیں:
حکومت کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی: محکمۂ داخلہ پنجاب
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاپنجاب کے انتظامی و پولیس افسران کی اہلسنت و الجماعت کے اکابرین سے لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع الرحمٰن، محمد عبدالمصطفیٰ، علامہ اشرف گورمانی شریک تھے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع کر دی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی مشاورت ہوئی۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو بتایا گیا کہ حکومتِ پنجاب صوبے میں کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ علماء کے وفد نے پنجاب میں تمام مکاتبِ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہونے کا اعتراف کیا اور مسائل کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کا طرزِ عمل حوصلہ افزا قرار دیا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق علماء نے ظلم اور فتنے کی بیخ کنی کے لیے باہمی سطح پر مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
انتظامیہ اور علماء کے وفد نے باہمی رابطے میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔