اسلام آباد: ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، سیکیورٹی اقدامات مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار الرٹ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا اور گاڑیاں، سرکاری اسلحہ چھینا؟
ترجمان کے مطابق حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس گشت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جدید تکنیکی ذرائع اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی کی مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ حساس مقامات کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج اسلام آباد پولیس ٹی ایل پی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ٹی ایل پی کے لیے
پڑھیں:
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوایہ گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے۔