افغان فورسز کی 19 پوسٹوں پر پاک فوج کا قبضہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا
متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع
افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد کئی افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد چوکیاں مکمل طور پر خالی ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی دہشت گرد گروپ فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر یہ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن “عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم کو پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ اس طرح کے آپریشنز سے نہ صرف علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ملک دشمن عناصر کے نیٹ ورکس کو بھی مضبوط دھچکا پہنچتا ہے۔