ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شوکت عباس نے دہشتگردی سے متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد، ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ افتخار علی شاہ اور ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واقعے میں ملوث ممکنہ سہولتکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تفتیشی ٹیمز نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی.

جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے کہا کہ نہتے ریکروٹس پر حملہ کرنے والے خوارج کسی بھی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے سہولتکاروں اور پس پردہ کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی رپورٹس کی روشنی میں تمام پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کسی قسم کا سانحہ رونما نہ ہو۔ایڈیشنل آئی جی نے گزشتہ روز کے حملے کے فوری اور مؤثر جواب پر ایلیٹ کمانڈوز، ایس ایس جی اور سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیمز کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ان فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت حملہ آوروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

پڑھیں:

پشاور: خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

فائل فوٹو

پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق اہم مقامات کی سیکیورٹی کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریڈ زون کے اہم انٹری پوائنٹس اور شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا دورانیہ بڑھادیا گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ریڈ زون کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں پولیس لائنز میں نئی سیکیورٹی ایس او پیز جاری کردی گئیں، بکتر بند گاڑی اور اسنائپر بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 22 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک
  • ایرانی ٹاپ سیکیورٹی آفیشل علی لاریجانی کا دورہ، پاک ایران تعاون مزید مضبوط
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا
  • پشاور: خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جاویدعالم اوڈھو وسطی کے شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • اسرائیلی وزیراعظم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ
  • پاکستان اور سعودی عرب کا پولیس ٹریننگ کے مشترکہ پروگرام پر اتفاق
  • ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
  • پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی