کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔ 

جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009ء  میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔ 

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختصر وقت میں 11 سے 16 اور پھر بی ایس گریڈ 17 میں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق افسر کی موجودگی کے باوجود کسی دوسرے کو عہدے کا ایڈیشنل چارج نہیں دیا جاسکتا۔ 

بعد ازاں عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمیٹی نارتھ کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے عہدے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ 

عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔
 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی رپورٹ موجودہ نظام کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ موجودہ نظام کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے۔ صرف دو سال میں اس نظام نے ملک کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ 5300 ارب روپے کی کرپشن اور ریکوری تو رپورٹ میں دکھا دی گئی لیکن قوم آج تک نہیں جان سکی کہ یہ خطیر رقم آخر گئی کہاں۔ روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کی کرپشن ان جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔ فہیم خان نے کہا کہعمران خان کو مزید قید میں رکھنا ملکی مفاد میں نہیں، عمران خان سمیت تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔انہوںنے مزید کہاکہ تباہ شدہ معیشت انہیں مسلط کردہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ حکمرانوں کا واحد مقصد کرپشن کرنا اور پھر اسے چھپانے کے لیے پارلیمنٹ اداروں کا غلط استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری نے نوجوانوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے جبکہ زبردستی مسلط کردہ حکمران اپنی جائدادیں بنانے اور کرپشن کو چھپانے کے لیے آئینی ترامیم لا رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا،کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • سندھ ہائیکورٹ,ای چالان کیخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد
  • منی بسوں کے چالان کے اجرا پر فوری حکم امتناع جاری کرنے سے انکار
  • کراچی: ای چالان کے خلاف دائر درخواستوں پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے عہدے سے ہٹادیا گیا
  • کراچی: ای چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • آئی ایم ایف کی رپورٹ موجودہ نظام کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے