پشاورمیں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے ہر پہلو سے جامع تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فائرنگ کرکے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔