پشاور: فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے ہر پہلو سے جامع تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ کرکے
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔